تلاش معاش کے لئے بیرونی ریاستوں کا سفر کرنے والے یومیہ مزدور اس طویل مدتی لاک ڈاون کے نفاذ کے بعد کافی پریشان ہیں ۔ کیونکہ جہاں ایک طرف انہیں کھانے پینے کی سہولتیں نہ کہ برابر ہے تو وہیں دوسری جانب مالی تنگی کے سبب وہ نقل مکانی کر نے پر مجبور ہیں ۔
مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبی کے بھیونڈی علاقے میں شمالی ہند کی ریاستوں کے مزدور لاک ڈاؤن کے نفاذ کے دوران نقل مکانی کر رہے ہیں ۔مگر ستم بالائے ستم یہ ہے حالات سے مجبور ان مزدوروں کی مجبوری کا فائدہ اڈھا کر مال بردارٹرک مالکان کےساتھ دھوکہ دہی کر رہے ہیں۔
بھارت کے مانچسٹر کے طور پر منفرد شناخت رکھنے والے پاورلوم صنعتی شہر بھیونڈی سے پاورلوم صنعت میں یومیہ مزدوری کرنے والے مزدور فاقہ کشی اور لاک ڈاون سے پریشان ہوکر اپنے آبائی وطن پیدل ،سائیکل اور ٹرک کے ذریعے جانے مجبور ہورہے ہیں۔ ان پریشان حال مزدوروں کو اتر پردیش انکے آبائی وطن تک پہنچانے کے عوض میں ٹرک مالکان زبردست استحصال کررہے ہیں۔لاک ڈاون کا فائدہ اٹھاتے ہوئے آئے دن دھوکہ دہی کر ان سے پیسے لیکر فرار ہوجاتے ہیں.
بھیونڈی شہر اور مضافات میں اترپردیش کے بہرائچ ضلع کے 60 مزدوروں کو ایک مالبردار ٹرک مالک نے مزدوروں ہزار 500 روپے انکے آبائی وطن تک پہنچانے کے عوض میں لیا اور ٹرک میں 60 مزدوروں بٹھاکر رات کی تاریکی میں ممبئی ناسک شاہراہ سے روانہ ہوا مگر وہ تقریباً 60 کلو میٹر دور کسارا ہائ پر پولیس نے ناکہ بندی کے دوران اس ٹرک کو پکڑ کر واپس کردیا مگر اسی دوران موقع پاکر ٹرک ڈرائیور ٹرک لیکر فرار ہوگیا مزدور 60 کلو میٹر پیدل واپس لوٹے تو بھیونڈی کے نزدیک پڑگھا پولیس نے اس ٹرک کو روکے رکھا جب مزدور 12 گھنٹے بعد وہاں پہنچے تو پولیس نے ان مزدوروں کو انکے مقامات پر چھوڑنے کی ہدایت دے کر واپس بھیج دیا مگر ٹرک ڈرائیور آگے نکل کر سبھی مزدوروں کو اتار کر فرار ہوگیا
بہرائچ جانے والے مزدوروں کو تقریباً دو لاکھ روپے کا چونا لگا کر کئی ٹرک ڈرائیور اور کلینر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے.
واضح ہوکہ اس سے دو دن قبل شانتی نگر پولیس نے 60 مزدوروں کو اترپردیش لیکر جارہے ایک کنٹینر کو پولیس نے پکڑ کر تلاشی لیاکے دوران کنٹینر سے مزدوروں برآمد کر کنٹینر مالک اور اور ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے کنٹینر ضب کرلیا ہے. مگر مزدوروں کا لاکھوں روپے لیکر ڈرائیور فرار ہوگیا ہے.