ETV Bharat / state

بھیونڈی: میونسپل کارپوریشن کے سامنے احتجاج - عید الاضحیٰ

ریاست مہاراشٹر کے پاورلوم صنعتی شہر بھیونڈی میں میونسپل کارپوریشن کے سامنے کانگریسی کارپوریٹر نے کچرا پھینک کر احتجاج کیا۔

bhiwandi corporator protest at municipal office
بھیونڈی: میونسپل کارپوریشن کے سامنے کچرا پھینک کر کیا گیا احتجاج
author img

By

Published : Jul 29, 2020, 8:28 PM IST

بھیونڈی میں عید الاضحیٰ کے موقع پر صفائی اور کچرا اٹھانے میں کوتاہی برتنے کو سے ناراض کارپوریٹر فراز بہاؤالدین نے میونسپل کارپوریشن کے صدر دروازے پر کچرا پھینک کر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔

بھیونڈی: میونسپل کارپوریشن کے سامنے کچرا پھینک کر کیا گیا احتجاج

فراز بہاؤالدین نے انتباہ دیا کہ اگر بدھ کی شام تک شہر میں کچرے کی نکاسی کا کام شروع نہ کرنے کی صورت میں وہ کارپوریشن کے سامنے کچرے کا ڈھیر لگادیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ کارپوریشن نے شہر سے کچرے کی نکاسی کرنے والی گاڑیوں کے ٹھیکیداروں کا بل چھ ماہ سے ادا نہیں کیا ہے جس کی وجہ سے ٹھیکیداروں نے ہڑتال پر جانے کی دھمکی دی ہے۔

کارپوریٹر نے کہا کہ اگر ٹھیکیدار ہڑتال پر چلے جائیں تو عیدالاضحیٰ کے موقع پر عوام کو کافی مشکلات پیش آسکتی ہیں اسی لیے انہوں نے میونسپل کمشنر ڈاکٹر پنکج آشیا سے متوقع ہڑتال کو روکنے کی درخواست کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میونسپل کمشنر کو فون پر حالات سے واقف کروایا گیا جس کے بعد کمشنر نے کسی بھی حال ہڑتال نہ ہونے کا یقین دلایا تھا لیکن گذشتہ روز ٹھیکیداروں نے کچرے کی نکاسی کا کام بند کردیا جس کے بعد شہر میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر جمع ہوگئے۔

عید کے پیش نظر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے کچرے کی نکاسی کے لیے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں۔

کارپوریٹر فراز نے مزید بتایا کہ احتجاج کے بعد ڈپٹی میونسپل کمشنر(ہیڈ کواٹر) دیپک ساونت نے انہیں جلدازجلد شہر سے کچرے کی نکاسی کےلیے انتظامات کرنے کا یقین دلایا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.