جسٹس ارون مشرا اور جسٹس اندرا بنرجی کی بینچ نے کہا کہ وہ نولكھا اور آنند تونبڑے کی عبوری ضمانت کی عرضی پر 16 مارچ کو سماعت کرے گی اور اس وقت تک دونوں کی گرفتاری نہیں ہوگی۔
دونوں نے بامبے ہائی کورٹ کے ذریعہ ان کی عبوری ضمانت کی عرضیاں مسترد کیے جانے کو عدالت میں چیلنج کیا ہے۔
واضح رہے کہ ہائی کورٹ نے گزشتہ 14 فروری کو دونوں کی عبوری ضمانت کی عرضیاں مسترد کر دی تھیں اور انہیں اس کے خلاف عدالت عظمی میں اپیل کے لیے چار ہفتوں کا وقت دیا تھا۔ یہ مدت 14 مارچ کو ختم ہو رہی ہے۔لیکن اگلے ہفتے ہولی کے تہوار پر عدالت میں چھٹی ہونے کی وجہ سے ان کی طرف سے دائر درخواستوں پر آج سماعت ہوئی۔
عرضی گزاروں کی جانب سے سینئر وکیل کپل سبل اور ابھیشیک منو سنگھوی نے پیروی کی۔