ETV Bharat / state

بھیما کوریگاؤں کیس: گوتم نولکھا کی پیشگی ضمانت کی درخواست مسترد - تمام ملزموں کو 28 فروری کو ممبئی کی خصوصی این آئی اے عدالت میں پیش کیا جائے گا

بامبے ہائی کورٹ نے بھیما کوریگاؤں کیس کے سلسلے میں گوتم نولکھا اور آنند تلٹومبڈے کی پیشگی ضمانت کی درخواست کو آج مسترد کردیا ہے۔

بھیما کورے گاؤں کیس: گوتم نولکھا اور آنند تلٹومبڈے کی پیشگی ضمانت کی درخواست مسترد

author img

By

Published : Feb 14, 2020, 7:49 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 8:48 AM IST

عدالت نے انہیں سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کے لیے چار ہفتوں کا وقت دیا ہے۔

یکم جنوری 2018 کو پونے کے بھیما کوریگاؤں میں ہونے والے تشدد کے بعد نولکھا اور تلٹومبڈے پر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون (یو اے پی اے) اور آئی پی سی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

اس سے قبل ہی پونے سیشن کورٹ نے بھیما کورے گاؤں کیس کے تمام ریکارڈز اور کیس کی مزید کارروائی خصوصی قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) عدالت ممبئی کو منتقل کرنے کا حکم منظور کیا تھا۔

اس کیس کے تمام ملزموں کو 28 فروری کو ممبئی کی خصوصی این آئی اے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

این آئی اے نے اس سے قبل ممبئی میں ایجنسی کی عدالت میں اس معاملے کو منتقل کرنے کے لیے 29 جنوری کو پونے سیشن عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 8:48 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.