ETV Bharat / state

بھیما کورے گاؤں کیس: 'سائبر حملہ کے ذریعہ لیپ ٹاپ میں پلانٹ کیے گئے تھے ثبوت'

مہاراشٹر کے بھیما کورے گاؤں تشدد معاملے میں سماجی کارکن رونا ولسن کی گرفتاری سے پہلے ہی سائبر حملہ آوروں نے ان کے لیپ ٹاپ میں مالوئیر کے ذریعہ چھیڑ چھاڑ کی تھی۔

author img

By

Published : Feb 11, 2021, 10:03 PM IST

بھیما کورے گاؤں کیس
بھیما کورے گاؤں کیس

بھیما کورے گاؤں تشدد کیس کے اہم ملزم رونا ولسن کے لیپ ٹاپ کی آرسینل کنسلٹنگ فارینسک رپورٹ میں پایا گیا کہ اس لیپ ٹاپ میں مالوئیر کے ذریعہ ملزمین کے خلاف ثبوت پلانٹ کئے گئے تھے اور بعد میں یہی لیپ ٹاپ پولیس نے ضبط کیا تھا۔

آرسینل کنسلٹنگ امریکہ کی ڈجیٹل فارینسک پر کام کرنے والی کمپنی ہے۔ اس فرم نے اپنی تفتیش میں بتایا کہ سماجی کارکن رونا ولسن کی گرفتاری سے قبل سائبر حملہ آوروں نے ان کے لیپ ٹاپ میں مالویئر سے چھیڑ چھاڑ کی اور کم از کم 10 ڈاکیومنٹ ہیڈن فائل بنا کر محفوظ کر دئے گئے تھے۔

رونا ولسن کے وکیل نے بامبے ہائی کورٹ کو بتایا کہ ان کے موکل کے لیپ ٹاپ کی فارینسک رپورٹ میں پایا گیا کہ لیپ ٹاپ میں سائبر چھیڑ چھاڑ کے ذریعہ دھمکی آمیز خطوط اس میں پلانٹ کئے گئے تھے۔

ان خطوط میں مودی کو قتل کر کے حکومت کا تختہ پلٹنے کے بارے میں لکھا ہوا تھا۔

کون ہے رونا ولسن؟

رونا ولسن جے این یو کے ​​سابق طالب علم ہیں اور دہلی میں مقیم ہیں۔ وہ سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لیے کام کرتے ہیں اور پچھلے کچھ برسوں سے سرگرم سماجی کارکنان میں سے ایک تھے۔

وہ سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لیے بنائی گئی کمیٹی کے رکن ہیں۔ انہیں بھیما کوریگاؤں تشدد کے فوراً بعد ہی گرفتار کر کے ان کا لیپ ٹاپ قبضے میں لے لیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.