ممبئی: مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں کالج کی طالبہ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ بھجن گلوکار دیپک پجاری کو ممبئی کے بوریولی ریلوے اسٹیشن کے احاطے میں کالج کی لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ریلوے پولیس نے اسے پالگھر سے گرفتار کیا ہے۔ بوریولی جی آر پی پولیس نے بتایا کہ متاثرہ کے بیان کی بنیاد پر ملزم کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 354 کے تحت مقدمہ درج کیا گیاتھا اور اسے پالگھر ضلع کے ویرار علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ملزم کو پولیس کی تحویل میں بھیج دیا، جب کہ اس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے۔
معلومات کے مطابق گلوکار نے بوریولی ریلوے اسٹیشن پر طالبہ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی۔ طالبہ نے اس کے خلاف احتجاج کیا تو ملزم وہاں سے ٹرین میں بیٹھ کر فرار ہوگیا۔ طالبی نے اس کی شکایت پولیس سے کی۔ پولیس نے ملزم کو پالگھر سے گرفتار کیا ہے۔ پوچھ گچھ کے دوران ملزم نے بتایا کہ وہ بھجن گلوکار ہے اور کئی بھوجپوری البمز میں گانے بھی گا چکا ہے۔ فی الحال وہ پولیس کی حراست میں ہے۔
بتادیں کہ مذکورہ معاملہ 26 مارچ کا جب بوریولی ریلوے اسٹیشن سے 19 سالہ طالبہ صبح 6 بجے کے قریب امتحان دینے جا رہی تھیں تبھی بھجن گلوکار نے طالبہ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی۔ گلوکار شراب کے نشے میں طالبہ کو گلے لگانے اور چومنے کی کوشش بھی کی۔ جب بھجن گلوکار نے طالبہ کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے کی کوشش کی تو طالبہ نے پر شور مچادیا جس کے بعد وہ ڈر کر ٹرین میں بیٹھ کر بھاگ گیا، لیکن طالبہ نے سمجھداری سے کام لیا اور فوری طور پر ریلوے پولیس اسٹیشن پر موجود جی آر پی کو واقعہ کی اطلاع دی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ پولیس نے طالبہ کی شکایت پر ملزم دیپک پجاری کو کچھ ہی دیر میں پالگھر ضلع کے ویرار علاقے سے گرفتار کر لیا۔ بعد ازاں اسے عدالت میں پیش کیا گیا اور پولیس کی تحویل میں بھیج دیا گیا۔
مزید پڑھیں: