ممبئی: خوابوں کی نگری ممبئی کے ماہم علاقے میں موجود ماہم قبرستان کا شمار ممبئی مضافات کے بڑے قبرستانوں میں ہوتا ہے۔ ماہم قبرستان میں برقی ستون لگائے جانے کی امید لمبے وقت سے یہاں کے مکین کر رہے تھے۔ جس کے بعد محکمۂ بجلی بیسٹ نے 40 برقی ستون یہاں نصب کرکے گنگا جمنی تہذیب کی مثال پیش کی ہے۔ BEST installed 40 Electric Poles in Mahim Cemetery
اس موقع پر اس کا افتتاح کرنے کے لیے مہارشٹر کی وزیر تعلیم ورشا گائیکواڈ موجود رہیں۔ ورشا گائیکواڈ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ماہم قبرستان کا پراپرٹی ٹیکس کافی زیادہ تھا جسے کم کرنے کے لیے ہم مسلسل کوشش کر رہے ہیں۔ لیکن اس وقت جو اہم ضرورت برقی ستوں کی تھی اسے پورا کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
ماہم قبرستان کا شمار ممبئی مضافات کے بڑے قبرستانوں میں ہوتا ہے۔ برقی ستوں نہ ہونے کے سبب یہاں رات کے وقت ہونے والی تدفین کے دوران بڑی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا جس کو لےکر قبرستان کے ذمہ داروں نے محکمۂ بی ایم سی سے بات چیت کی۔ بیسٹ نے 40 برقی ستون لگادیے ہیں جس کی وجہ سے اب رات کے وقت ہونے والی دشواریوں سے یہاں کے لوگوں کو راحت ملے گی۔