ETV Bharat / state

Urs Burhanuddin Gharib in Khuldabad معروف صوفی بزرگ برہان الدین غریبؒ کی عرس تقریبات کا آغاز

خلد آباد میں واقع مشہور بزرگ حضرت برہان الدین غریبؒ کی سات سو چھ سالہ عرس تقریبات کا آغاز ہوچکا ہے، خلد آباد شہر میں عرس کی یہ تقریبات پانچ روز تک جاری رہیں گی۔ Urs Burhanuddin Gharib Celebrations in Khuldabad

معروف صوفی بزرگ برہان الدین غریبؒ کی عرس تقریبات کا آغاز

author img

By

Published : Sep 11, 2022, 11:54 AM IST

خلد آباد، اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں واقع خلد آباد میں واقع معروف صوفی بزرگ برہان الدین غریبؒ کی عرس تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے صندل مالی کی رسم میں ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔ برہان الدین غریبؒ کی عرس تقاریب پانچ روز تک جاری رہتی ہیں حضرت برہان الدین غریبؒ کے نام پر ہی مدھیہ پردیش میں واقع برہان پور شہر کا نام رکھا گیا تھا۔ Beginning of Burhanuddin Gharib Urs celebration in Khuldabad

معروف صوفی بزرگ برہان الدین غریبؒ کی عرس تقریبات کا آغاز

یہ بھی پڑھیں:

مشہور صوفی اور صاحب تصنیف بزرگ حضرت برہان الدین غریبؒ کی سات سو چھ سالہ عرس تقریبات کا آغاز ہوچکا ہے، پہلے دن درگاہ حضرت زین الدین داؤد شیرازی المعروف بائیس خواجہ سے صندل مالی نکالا گیا اور حضرت برہان الدین غریبؒ کے مزار پر چڑھایا گیا، خلد آباد شہر میں یہ عرس تقریبات پانچ روز تک جاری رہتی ہے، شب بداواں پر عرس تقریبات کا اختتام ہوتا ہے، حضرت برہان الدین غریبؒ کا شمار چشتیہ سلسلے کے ممتاز اولیاء میں ہوتا ہے۔ آپ حضرت شیخ منتخب الدین کے حقیقی بھائی اور حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء کے ممتاز خلفا میں سے تھے۔

حضرت محبوب الہٰی سے روحانی فیض حاصل کرنے کے لیے حضرت نے دہلی کی راہ لی۔ خواجہ نے انہیں باورچی خانے کا نگران مقرر کیا۔ جب آپ درجۂ کمال کو پہنچے تو خواجہ نے خلافت سے سرفراز کیا۔ مرشد کے حکم پر تبلیغ کے لیے دکن چلے گئے۔ انتیس سال تک وہاں قیام فرمایا۔ وفات بھی وہیں ہوئی۔ آپ کے ملفوظات میں سے تین کے نام یہ ہیں۔ حصول الوصول، ہدایت القلوب، نفائس الانفاس، حضرت برہان الدین غریبؒ کے نام پر ہی مدھیہ پردیش میں شہر آباد کیا گیا، جو آج برہان پور کے نام سے جانا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.