ETV Bharat / state

حاملہ خاتون کو دواخانہ لے جانے کے لیے چارپائی کا سہارا

مہاراشٹر کے ضلع جالنہ کے کھڑکی گاؤں کا راستہ زیادہ بارش کی وجہ سے دلدل اور کیچڑ میں تبدیل ہوگیا۔ اس دوران گاؤں کے لوگوں نے ایک حاملہ خاتون کو دواخانہ لے جانے کے لیے چارپائی پر بٹھا کر ایک کلومیٹر تک پیدل سفر کیا۔

bed support to carry a pregnant woman to the hospital in jalna maharashtra
حاملہ خاتون کو دواخانہ لے جانے کے لیے چارپائی کا سہارا
author img

By

Published : Sep 28, 2020, 8:30 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے جالنہ ضلع کے کھڑکی گاؤں میں شدید بارش کی وجہ سے گاؤں دیہاتوں میں لوگوں کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

حاملہ خاتون کو دواخانہ لے جانے کے لیے چارپائی کا سہارا

بھوکردن تعلقہ کے کھڑکی گاؤں میں ایک حاملہ خاتون کو دواخانہ منتقل کرنے کے لیے ہسپتال کی ایمبولینس تو وقت پر پہنچ گئی۔ لیکن کھڑکی گاؤں کو جانے والا راستہ دلدل اور کیچڑ میں تبدیل ہونے کی وجہ سے ایمبولینس گاؤں سے ایک کلومیٹر کے فاصلے پر ہی روک دی گئی، جس کی وجہ سے وندنا کشور پوار نامی حاملہ خاتون کو چارپائی پر بٹھا کر تقریباً ایک کلومیٹر کے فاصلے تک اس کے رشتہ داروں اور گاؤں والوں کو پیدل سفر کرنا پڑا۔

bed support to carry a pregnant woman to the hospital in jalna maharashtra
حاملہ خاتون کو دواخانہ لے جانے کے لیے چارپائی کا سہارا

اس دوران تمام لوگ کیچڑ میں پیدل چلتے رہے۔ ایمبولینس میں سوار کرنے کے بعد حاملہ خاتون کو حسن آباد کے ہسپتال میں داخل کیا گیا۔

بتایا جاتا ہے کہ کھڑکی گاؤں کا یہ راستہ کئی برسوں سے مخدوش ہے۔ گاؤں کے لوگوں نے بہت بار اس کی مرمت کا مطالبہ کیا لیکن انتظامیہ کی لاپروائی کے سبب گاؤں کے لوگوں کو خاص کرکے مریضوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ایک خاتون جو حاملہ خاتون کی رشتہ دار ہے اس کا کہنا ہے کہ حاملہ خاتون کے لیے ہم نے ہسپتال کو فون کیا۔ گاڑی تو فورا آگئی لیکن کھڑکی گاؤں کا راستہ خراب ہونے کی وجہ سے ہم لوگوں کو کافی پریشانی ہو رہی ہے۔ حاملہ خاتون کو ہمیں چارپائی پر لانا پڑا یہ معمول بن گیا ہے۔ اس لیے حکومت کو فورا اس بات کا نوٹس لینا چاہئے تاکہ گاؤں والوں کو پریشانی سے نجات مل سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.