ریاست مہاراشٹر کے ضلع ناسک میں ہنومان چالیسہ اور اذان تنازعہ کے پیش نظر پولیس کی جانب سے ایک حکمنامہ جاری کیا گیا. جس میں یہ کہا گیا ہے کہ مساجد کے سو میٹر کے اندر لاؤڈ اسپیکر پر ہنومان چالیسہ بجانے اجازت نہیں ہوگی. اس تناظر میں گزشتہ روز ناسک شہر کے پولیس کمشنر دیپک پانڈے نے کہا تھا کہ ہنومان چالیسہ یا بھجن کے لیے اجازت لینی ہوگی. اذان سے 15 منٹ پہلے اور 15 منٹ بعد تک ہنومان چالیسہ بجانے کی اجازت نہیں ہوگی، یہ قدام امن و امان برقرار رکھنے کے پیش نظر اٹھایا جارہا ہے اور اس قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ No Bhajans on Loudspeakers Near Mosques Around Azaan Call
- مزید پڑھیں:ناسک: پولیس مبصر اور الیکشن آفیسر برطرف
واضح رہے کہ اس ہدایت نامہ کے منظر عام پر آنے کے بعد محکمہ پولیس میں بڑے پیمانے پر ہوئے تبادلوں میں ناسک پولیس کمشنر دیپک پانڈے کا بھی تبادلہ کردیا گیا ہے. انہیں خواتین کے خلاف تشدد کی روک تھام محکمۂ مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کا اسپیشل انسپکٹر جنرل آف پولیس مقرر کیا گیا ہے، ان کی جگہ اب ناسک کے نئے پولیس کمشنر جینت نائکنورے نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے. آنے والے دنوں میں دیپک پانڈے کے ذریعہ لیے گئے حکم پر نئے کمشنر کیا اقدامات کرتے ہیں اس پر سبھی کی نظریں لگی ہوئی ہیں۔