ETV Bharat / state

اورنگ آباد: 'اسٹاپ ہیٹ' مہم کے ذریعے لوگوں میں بیداری لانے کی کوشش

author img

By

Published : Oct 12, 2020, 10:13 PM IST

سوشل میڈیا پر نفرت انگیز پیغامات کے خلاف مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد اور اطراف کے اضلاع میں نفرت کے خلاف ایک مہم شروع کی گئی ہے جس کا مقصد آپسی محبت اور بھائی چارے کو عام کرنا ہے۔ اس مہم کا نام 'اسٹاپ ہیٹ' ہے۔

Stop Hate Campaign
Stop Hate Campaign

مذہبی منافرت کے نتیجے میں عام انسان تنہا گھر سے نکلنے میں خوف محسوس کر رہا ہے کہ کب کوئی ہجوم اس پر حملہ کردے اس کی سب سے خراب مثال ماب لنچنگ ہے۔ اسی نفرت کے خلاف اورنگ آباد کے کچھ نوجوانوں نے یہ مہم شروع کی ہے۔

اسٹاپ ہیٹ مہم

اس مہم کے ذریعے عوامی مقامات، پارک، سیاحتی مقامات اور گلی چوراہوں میں لوگوں کو انسانی قدر اور اور گنگا جمنی تہذیب کے تعلق سے معلومات دی جارہی ہے۔

اس مہم سے وابستہ لوگوں کا کہنا ہے کہ پچھلے دو مہینوں میں انہیں کافی کچھ کامیابی ملی ہے اور نوجوان طبقہ ذات مذہب سے اوپر اٹھ کر اس مہم سے جڑ رہا ہے۔

نوجوانوں میں بیداری پیدا کرنا 'اسٹاپ ہیٹ مہم' کا بنیادی مقصد ہے۔ اسی مقصد کے تحت زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو جوڑا جارہا ہے۔

اس مہم سے وابستہ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس مہم میں پولیس اور سائبر کرائم کا بھی انہیں تعاون مل رہا ہے لیکن زمینی سطح پر مزید بیداری ضروری ہے۔ یہ گروپ نفرت پھیلانے والوں کو عدالت میں لانے کی بھی تیاری کر رہا ہے۔

اس گروپ کا دائرہ نہ کار مراٹھواڑہ ریجن ہی ہے لیکن ان کا کہنا ہے کہ ملک میں کہیں بھی کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما ہوتا ہے تو اس کے اثرات پورے ملک پر ہوتے ہیں اسی لیے ضروری ہے کہ محبت کے پیغام کو عام کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.