ETV Bharat / state

Aryan Khan Drug Case: آرین خان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا، این سی بی کی جانچ میں انکشاف - Cordelia Drugs Party

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کو ڈرگ کیس میں بڑی ریلیف ملنے کا امکان ہے، Aryan Khan Drug Case حکام کو آرین خان کے پاس کوئی ڈرگ نہیں ملی ہے۔

آرین خان کو ڈرگ کیس
آرین خان کو ڈرگ کیس
author img

By

Published : Mar 2, 2022, 11:56 AM IST

Updated : Mar 2, 2022, 12:43 PM IST

این سی بی ذرائع کی جانب سے قائم کردہ ایس آئی ٹی کی رپورٹ کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ آرین کے پاس سے کوئی منشیات نہیں ملی۔

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے کورڈیلیا ڈرگ پارٹی Cordelia Drugs Party کیس میں گرفتار کیا تھا۔ اس کے بعد این سی بی نے سمیر وانکھیڈے کی سربراہی میں تحقیقات شروع کی اور کیس کو ایس آئی ٹی کو سونپ دیا۔

No Drugs Found in Aryan Khan's Possessionذرائع نے بتایا کہ این سی بی کے ذریعہ تچکیل دی گئی ایس آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ آرین خان کے قبضے سے کوئی منشیات نہیں ملی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ آرین خان کسی انٹرنیشنل منشیات اسمگلنگ سنڈیکیٹ کا حصہ تھا جبکہ کورڈیلیا ڈرگس پارٹی پر چھاپے میں کئی بے ضابطگیاں شامل تھیں جس کے دوران آرین خان کو گرفتار کیا گیا۔

یہ بات نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی تحقیقاتی ٹیم ایس آئی ٹی کی رپورٹ میں کہی گئی ہے۔

واضح رہے کہ کورڈیلیا ڈرگس پارٹی اسکینڈل نے ایک سیاسی طوفان کو برپا کر دیا تھا جس نے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔ این سی بی کی جانب سے کی گئی کارروائی مشکوک ہونے کے بعد معاملے کی جانچ کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔

ایس آئی ٹی نے چونکا دینے والی رپورٹ پیش کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق آرین کے قبضے سے کوئی منشیات نہیں ملی تھی۔ اس لیے نارکوٹکس کنٹرول روم کے اُس وقت کے ڈویژنل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڈے کے کردار پر ایک بار پھر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

Last Updated : Mar 2, 2022, 12:43 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.