ETV Bharat / state

اورنگ آباد: بس ڈرائیور کے ساتھ مارپیٹ - مہاراشٹر

اورنگ آباد سے شیر پور جانے والی اسٹیٹ ٹرانسپورٹ بس کے ڈرائیور کے ساتھ اورنگ آباد کے تحصیل کنڑ میں مارپیٹ کی گئی۔ اس مارپیٹ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

بس ڈرائیور کے ساتھ مارپیٹ
بس ڈرائیور کے ساتھ مارپیٹ
author img

By

Published : Feb 20, 2020, 2:06 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 11:01 PM IST

مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد سے شیر پور جانے والی ایس ٹی مہامنڈل بس کے ڈرائیور کو پیٹا گیا۔

بس ڈرائیور کے ساتھ مارپیٹ کا سی سی ٹی وی فوٹیج

آپ کو بتادیں کے ایس ٹی بس ڈرائیور پیچھے سے آنے والی لال رنگ کی سوئفٹ کار کو اوور ٹیک نہیں کرنے دے رہا تھا جس کی وجہ سے کار ڈرائیور اور بس ڈرائیور کے درمیان نوک جھوک ہوگئی جس کے بعد کار ڈرائیور نے ایس ٹی بس ڈرائیور کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ کنڑ آنے کے بعد میں تُجھے بتاتا ہوں۔

اس کے بعد جیسے ہی ایس ٹی بس کنڑ شہر پہنچی، اسی وقت سوئفٹ کار رانگ سائیڈ سے آئی اور بس کے سامنے کھڑی کردی نیز کار ڈرائیور کے ساتھ اس کے چند ساتھ بھی تھی جو بس ڈرائیور پر ڈنڈوں سے حملہ کر رہے تھے نیز گالیاں بھی دے رہے تھے،

اس دوران حملہ آوروں نے بس کے شیشے بھی توڑ دیئے، یہ سارا واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا جس کے بعد بس ڈرائیور نے اورنگ آباد تحصیل کنڑ کی پولیس تھانہ میں شکایت درج کروائی۔

پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے آئی پی سی کے تحت معاملہ درج کر لیا ہے جبکہ اس معاملے میں دو افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ان کی سوئفٹ کار کو بھی اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

واضح رہے کہ اس معاملے میں دس تا پندرہ نامعلوم لوگوں کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے، پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 11:01 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.