مہاراشٹر کے شہر 'اورنگ آباد' کا نام بدل کر سنبھاجی نگر رکھنے کو لے کر جاری تنازعہ کے درمیان ریاست کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے اپنے حلیف پارٹی کانگریس کو ایک بڑا دھکا دیتے ہوئے کہا کہ 'اورنگزیب سیکولر نہیں تھے۔
انہوں نے کہا ، 'میں نے اورنگ آباد کو سنبھا جی نگر کہ کر کوئی نیا کام نہیں کیا ہے۔ ہم پچھلے کئی سالوں سے اورنگ آباد کو اسی نام سے ہم بلاتے ہیں۔
اس سے قبل ریاستی حکومت کی حلیف کانگریس نے ٹھاکرے حکومت کی طرف سے جاری ایک سرکاری پریس ریلیز میں سنبھاج جی نگر کے استعمال پر اعتراض کیا تھا۔
وہیں مہاراشٹر وکاس آغاڈی کے اتحادی پارٹی کی جانب سے اورنگ آباد کا نام تبدیل کرنے سے متعلق احتجاج کے باوجود بھی ادھو ٹھاکرے اس الفاظ کا استعمال جاری رکھا ہے۔ اس معاملے میں آج جمعہ کے روز ادھو ٹھاکرے نے ایک قدم آگے بڑھ کر سی ایم پی کی یاد دلائی۔
واضح رہے کہ مہاراشٹر میں ادھو ٹھاکرے حکومت 'اورنگ آباد' شہر کا نام تبدیل کرکے 'سنبھاجی نگر' کرنے جارہی ہے۔ حال ہی میں شیو سینا نے اپنے اخبار سامنا میں ایک مضمون لکھا تھا جس میں کہا ہے کہ ' پارٹی جلد ہی اورنگ آباد کا نام بدل کر سنبھاج جی نگر کرنے جارہی ہے۔
شیوسینا کا اورنگ آباد شہر کا نام تبدیل کرنے کا پرانا مطالبہ رہا ہے ، لیکن اس کا اثر شیوسینا کی حکومت میں شامل مہاراشٹر وکاس آغاڈی (ایم وی اے) پر پڑتا نظر آرہا ہے۔ حال ہی میں مہاراشٹر کانگریس کے صدر بالا صاحب تھوراٹ نے کہا تھا کہ اس معاملے کا ذکر ایم وی اے کے 'جنرل پروگرام' میں نہیں کیا گیا تھا۔