ETV Bharat / state

اورنگ آباد: کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والوں پر سخت کاروائی ہوگی - کرفیو کی خلاف ورزی

ریاست مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں تشویشناک اضافہ ہو رہا ہے جس کو روکنے کے لیے اورنگ آباد ضلع انتظامیہ نے 10 جولائی سے 18 جولائی تک شہر میں کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

curfew
curfew
author img

By

Published : Jul 9, 2020, 2:19 PM IST

اورنگ آباد پولیس کمشنر نے کہا کہ کرفیو کے دوران کوئی بھی شخص گھر سے باہر گھومتا ہوا دکھائی دیتا ہے تو اس کی سواری ضبط کرنے کے ساتھ ساتھ اس پر قانونی کاروائی بھی کی جائے گی۔

اورنگ آباد میں 10 جولائی سے 18 جولائی تک کرفیو نافذ

اورنگ آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد دن بدن بڑھتی جا رہی ہے جس پر قابو پانے کے لیے ضلع انتظامیہ کی جانب سے 10 جولائی سے 18 جولائی تک شہر میں سخت کرفیو نافذ رہے گا۔

کرفیو کے دوران کسی کو بھی گھر سے باہر نکلنے اور بے جا سڑکوں پر گھومنے کی اجازت نہیں ہوگیا۔

مہاراشٹر: ایک ہی دن میں کورونا کے 6603 نئے کیسز

اورنگ آباد پولیس کمشنر کے مطابق کرفیو کے دوران اگر کوئی شخص کسی بھی قسم کی سواری کے ساتھ کہیں گھومتا ہوا دکھائی دیا تو اس کی گاڑی ضبط کر کے اس پر قانونی کاروائی کی جائے گی نیز اس کا لائسنس منسوخ کردیا جائے گا۔

اس کے علاوہ کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف مقدمات بھی درج کیے جائیں گے حالانکہ اس دوران پٹرول پمپ کُھلے رہیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.