ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں محکمہ ٹریفک نے گاڑیوں کی رفتار کی حد مقرر کردی گئی ہے اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔
ریاست میں بڑھتے ہوئے جان لیوا سڑک حادثات کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لیے اب موٹر گاڑیوں کی رفتار کو قابو میں کرنے کا عمل شروع ہوچکا ہے۔
نئے قانون پر عمل آوری کا آغاز ہوچکا ہے جس کے تحت ہائی وے، ایکسپریس وے اور میونسپل کارپوریشن حدود میں گاڑیوں کی رفتار مقرر کردی گئی ہے اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔
برق رفتار گاڑیوں کی جانچ کے لیے اورنگ آباد ٹرافک پولیس کو جدید ترین آلات سے لیس دو گاڑیا فراہم کی گئی ہیں۔
اس معاملے میں پولیس کمشنر کا کہنا ہیکہ 'ان گاڑیوں کی مدد سے نہ صرف حادثات کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے گا بلکہ شراب پی کر گاڑی چلانے والوں کو بھی برتھ اینلائزر کی مدد سے پکڑا جائیگا۔ ٹریفک پولیس کو یہ گاڑیاں 'ماڈرن پولیسنگ فنڈ' سے دستیاب ہوئی ہیں۔
ٹریفک پولیس کو فراہم کی گئی نئی اور جدید آلات سے لیس گاڑیوں میں اعلی ترین تیکنیکی آلات نصب ہیں جن کے ذریعے نا صرف راستے پر دوڑنے والی گاڑیوں کی رفتار کا پتہ چلے گا بلکہ گاڑیوں کے شیشے پر لگنے والی فلم کی ٹرانسپرینسی کی جانچ بھی ممکن ہے، اس لحاظ سے امید کی جانی چاہیے کہ حادثات پر قابو پانے میں کسی حد تک مدد مل پائے گی۔