ETV Bharat / state

E Bus in Aurangabad City اورنگ آباد اسمارٹ سٹی، حکومت سے سو ای بسوں کی تجویز

ملک کے اسمارٹ سٹی شہروں میں فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لیے مرکزی حکومت نے پردھان منتری ای بس اسکیم شروع کی ہے۔ اس کے تحت مُلک کے 169 شہروں کا انتخاب کیا گیا ہے، جس میں اورنگ آباد شہر اسمارٹ سٹی بھی شامل ہے۔ اورنگ آباد اسمارٹ سٹی نے ریاستی حکومت کو 100 بسوں کی تجویز پیش کی ہے۔ Smart City Development Corporation

E Bus in Aurangabad City
E Bus in Aurangabad City
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 22, 2023, 10:58 AM IST

اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں اسمارٹ سٹی مہم کے تحت فی الحال شہر میں 100 سٹی بسیں چل رہی ہیں۔ اب مرکزی حکومت نے پردھان منتری ای بس اسکیم شروع کی ہے، جس کے لیے ملک کے 169 شہروں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ چونکہ اورنگ آباد شہر بھی اسمارٹ سٹی میں شامل ہے، اس لیے اسمارٹ سٹی نے ریاستی حکومت کو 100 بسوں کی تجویز پیش کی ہے۔ شہروں میں بڑھتی ہوئی آلودگی کو کم کرنے کے لیے حکومت نے الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کی پالیسی اپنائی ہے۔ اس کے تحت مرکزی حکومت نے پردھان منتری ای بس سیوا یوجنا شروع کی ہے۔ اس کے لیے 169 شہروں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ اسکیم کے تحت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) کی بنیاد پر شہروں میں مقامی مسافروں کی نقل حمل کے لیے 10000 ای بسیں فراہم کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ پانچ سے چھ ماہ میں منتخب شہروں میں ای بسیں دستیاب کرائی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:

حکومت کی جانب سے حکم دیا گیا کہ اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے منتخب شہر 30 ستمبر کے اندر ریاستی حکومت کے ذریعہ تجویز پیش کریں۔ ذرائع کے مطابق اسمارٹ سٹی ڈیولپمنٹ کارپوریشن نے ریاستی حکومت کو یہ تجویز دی ہے۔ یہ الیکٹرک بسیں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی ) کی بنیاد پر خریدی جائیں گی۔ اس میں صرف وہی کمپنی بس فراہم کرے گی جس کے ساتھ مرکزی حکومت معاہدہ کرتی ہے۔ 60 بسیں فی ایک لاکھ آبادی یہ بسیں 12 میٹر، 9 میٹر اور 7 میٹر لمبی ہیں۔ اورنگ آباد شہر نے 12 اور 9 میٹر لمبائی والی بسوں کا مطالبہ کیا ہے۔ بسوں کی تعداد طے کرنے کے لیے چار سیکٹر بنائے گئے ہیں۔ اس میں 20 سے 40 لاکھ کی آبادی والے شہروں کو فی 1 لاکھ آبادی پر 60 بسیں اور چھوٹے شہروں کو فی 1 لاکھ آبادی پر 20 سے 40 بسیں دی جائیں گی۔ چونکہ اورنگ آباد شہر کی آبادی 10 سے 20 لاکھ کے درمیان ہے، اس لیے 100 بسیں ملنے کا امکان ہے۔ آبادی کی بنیاد پر منتخب شہروں کو مرکزی حکومت سے سبسڈی ملے گی۔ اورنگ آباد شہر کی آبادی 10 سے 20 لاکھ کے درمیان ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.