ETV Bharat / state

Aurangabad Violence : کراڑ پورہ تشدد میں سات افراد کے خلاف ایف آئی آر درج - اورنگ آباد شہر میں پولیس تشدد

رام نومی کے موقع پر اورنگ آباد شہر میں پولیس سمیت نجی گاڑیوں کو نذر آتش کرنے اور ہنگامہ کرنے والے افراد کے خلاف پولیس نے کارروائی تیز کر دی ہے۔ کل شام تک چھ جبکہ جمعہ کی صبح ایک اور ملزم کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

کراڑ پورہ تشدد میں سات افراد کے خلاف ایف آئی آر درج

author img

By

Published : Mar 31, 2023, 5:38 PM IST

کراڑ پورہ تشدد میں سات افراد کے خلاف ایف آئی آر درج

اورنگ آباد (مہاراشٹر) : ریاست مہاراشٹر میں اورنگ آباد شہر کے کراڑ پورہ علاقے میں رام نومي کی دن تشدد برپا ہوا جس میں جم غفیر نے پولیس کی گاڑیوں میں توڑ پھوڑ کی اور انہیں نذر آتش کر دیا تھا جس کے بعد اورنگ آباد پولیس نے سی سی ٹی وی کی مدد سے توڑ پھوڑ کے الزام میں اب تک سات افراد کو حراست میں لیا ہے۔ اب شہر میں ریزو پولیس فورس کی بھی کمپنیاں تعینات کر دی گئی ہیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہ آئے۔

کراڑ پورہ علاقے میں گاڑیوں کو نذرآتش کرنے اور تشدد برپا کرنے والوں کے خلاف اورنگ آباد پولیس کی جانب سے کارروائی شروع کر دی گئی ہے كل دیر شام تک پولیس نے چھ لوگوں کو اپنی گرفت میں لیا تھا اور جمعہ کی صبح ایک اور نوجوان کو اپنی حراست میں لے لیا ہے۔ سبھی افراد کو پولیس تھانے میں رکھا گیا ہے اس طرح اب تک سات لوگوں کو پولیس نے اپنی حراست میں لے لیا ہے جو شہر کے کراڑ پورہ علاقے میں تشدد برپا کر رہے تھے۔

تشدد برپا کرنے والوں کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ڈھونڈا جا رہا ہے اورنگ آباد شہر پولیس کی جانب سے مختلف ٹیمیں بنائی گئی ہیں اور ٹیمیں تشدد برپا کرنے والوں کے فوٹو ویڈیوز اور موبائل لوکیشن دیکھ کر اپنی تفتیش کر رہی ہے۔ شہر کے حالات کو دیکھتے ہوئے اورنگ آباد پولیس کی جانب سے بڑے پیمانے پر پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، ساتھ ہی ریپڈ ایکشن فورس کی ایک کمپنی اور اسٹیٹ ریزرو پولیس فورس کی چار کمپنیاں بھی شہر کے مختلف مقامات پر تعینات کی گئی ہیں تاکہ شہر کا ماحول خوشگوار بنا رہے۔ اورنگ آباد شہر پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی افواہ پر دھیان نہ دے۔

مزید پڑھیں: Aurangabad Ram Navami Violence اورنگ آباد تشدد پر وزیراعلیٰ نے امن قائم رکھنے کی اپیل کی

یاد رہے کہ رام نومی کے موقع پر ریاست مہاراشٹر کے اور نگ آباد میں واقع کراڑ پورہ علاقہ میں کچھ لوگوں نے تشدد برپا کیا تھا اور اس دوران کچھ نجی اور پولیس گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا گیا تھا۔ پولیس نے لوگوں کو منتشر کرنے کے لئے اپنی طاقت کا استعمال کرکے ہوائی فائرنگ کی اور آنسو گیس کے گولے بھی داغے تھے جس کے بعد علاقے میں امن قائم ہو گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Aurangabad Situation Under Control اورنگ آباد اشتعال انگیز ماحول کے بعد حالات قابو میں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.