اورنگ آباد شہر میں کووڈ 19 کی مریضہ کے صحتیاب ہونے پر اسے گھر بھیج دیا گیا، اس کے بعد سے شہر میں کورونا وائرس کے متاثرین کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا لیکن ضلع انتظامیہ اور پولیس مستعد ہے۔
اس لیے تمام تر احتیاطی اقدامات کیے جارہے ہیں تاہم عوامی سطح پر جس بیداری کا ثبوت دینا چاہیے وہ دیکھنے کو نہیں مل رہا ہے اس لیے شہر میں جگہ جگہ چیک پوسٹ لگا کر اب شہریان کو قابو میں کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور غیر ضروری طور پر گھومنے والوں پر پولیس کاروائی بھی کر رہی ہے۔