ETV Bharat / state

مولانا کلیم الدین صدیقی کی گرفتاری کے خلاف امارت شریعہ کی قیادت میں احتجاج

اورنگ آباد کی چھبیس سے زائد ملی تنظیموں کے نمائندوں نے مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری کے خلاف آواز بلند کی اور مطالبہ کیا کے داعی اسلام کلیم الدین صدیقی کی غیر مشروط طریقے سے رہا کیا جائے۔

مولانا کلیم الدین صدیقی کی گرفتاری کے خلاف امارت شریعہ کی قیادت میں احتجاج
مولانا کلیم الدین صدیقی کی گرفتاری کے خلاف امارت شریعہ کی قیادت میں احتجاج
author img

By

Published : Sep 30, 2021, 3:15 AM IST

ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں مولاناکلیم الدین صدیقی کی گرفتاری کے خلاف امارت شریعہ کی قیادت میں اورنگ آباد ڈویژنل کمشنر آفس کے روبرو احتجاج کیا۔

مولانا کلیم الدین صدیقی کی گرفتاری کے خلاف امارت شریعہ کی قیادت میں احتجاج

اورنگ آباد کی چھبیس سے زائد ملی تنظیموں کے نمائندوں نے وفد نے مولانا کی گرفتاری کے خلاف آواز بلندکی اور مطالبہ کیا کے داعی اسلام کلیم الدین صدیقی کی غیر مشروط طریقے سے رہا کیا جائے۔

امارت شریعہ مراٹھواڑہ کی قیادت میں اورنگ آباد شہر کی چھبیس سے زائد ملی، سماجی اور فلاحی تنظیموں کے نمائندوں نے ڈیویژنل کمشنر آفس پہنچ کر مولانا کلیم الدین صدیقی کی گرفتاری کے خلاف حکومت ہند کو میمو رنڈم پیش کیا اس موقع پر علما کرام نے مولانا کلیم صدیقی کی ملک و ملت کے حق میں خدمات کا ذکر کیا۔

ساتھ ہی آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت سے مولانا کی ملاقات کا ذکر کیا او ر بتایا کہ کیسے مولانا ملک میں نفرت کی فضا کو کم کرنے میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں، اس موقع پر امیر شریعت مولانا معیز الدین قاسمی کی قیادت میں ایک مطالباتی میمورنڈم حکومت کو روانہ کیا گیا۔

علما کرام نے مولانا کلیم الدین صدیقی کو غیر مشروط طریقے سے فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیا اور ان پر لگائے گئے تمام الزامات واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.