لاک ڈاؤن کے نفاذ دوران مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر سے مختلف ریاستوں کے لیے چھ خصوصی ٹرین روانہ کی گئی ہیں۔ لیکن اس کے باوجود ابھی بھی ہزاروں کی تعداد میں مزدور اورنگ آباد میں پھنسے ہوئے ہیں اور وہ کسی بھی طور پر اپنے گھر جانا چاہتے ہیں ایسے میں بے یارومددگار محنت کش طبقہ کو ان کی منزل تک پہنچانے کا کام پولیس ہیلپ ڈیکس کے ذریعہ ان کی امداد کی جا رہی ہے ۔جہاں سیکڑوں رضاکار دن رات مدد کے لیے تیار ہے ہے ۔ ای ٹی وی بھارت کے نمائندے اسرار چشتی نے ان رضاکاروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔
اورنگ آباد کے پولیس کمشنر چرنجیوی پرساد نے شہر کے بس مالکان، ٹرانسپورٹ مالکان اور شہر کی معروف شخصیتوں کے ساتھ مل کر اورنگ آباد شہر کے بابا پیٹرول پمپ کے قریب پولیس ڈیکس بنایا گیا ہے جہاں پر دوسرے شہروں سے آنے والے لوگوں کو کو کھانا کھلایا جاتا ہے ۔ چپلیں کے لئے دی جاتی ہیں۔ اور ان کا میڈیکل چیک اپ بھی کیا جاتا ہے۔
اس کے علاوہ انہیں اورنگ آباد سے گزرنے والی گاڑیوں میں بٹھا کر ان کے گھروں تک پہنچایا جارہا ہے۔ جس کے لیے اورنگ آباد کے ایسے چھ پوائنٹس بنائے گئے ہیں جہاں سے دوسرے شہروں سے آنے والے لوگ انہیں پوائنٹ سے گزرتے ہیں۔ اس کام کو انجام دینے کے لیے 200 سے زیادہ ولنٹیر کام کر رہے ہیں ہر روز تقریبا ایک ہزار سے پندرہ سو مزدوروں کو ان کے علاقے بھیجا جا رہا ہے۔
اب تک اورنگ آباد سے دس ہزار مزدور اپنے گھر پہنچ چکے ہیں۔ رمضان کے باوجود پولیس ہیلپ ڈیکس میں کام کرنے والے نوجوان چار چار گھنٹے کی شفٹ میں 24 گھنٹے کام کر رہے ہیں۔