ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد ضلع کلکٹر آفس میں ڈسٹرکٹ پلاننگ ڈویلپمنٹ کونسل District Planning Development Council کی میٹنگ ہوئی جس میں مجلس اتحادالمسلمین کے رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل نے مرکزی ترقیاتی پروجیکٹس کو لے کر ریلوے وزیر پر نکتہ چینی کی۔
انہوں نے کہا کہ ریلوے پِٹ لائن پروجیکٹ Railway Pit Line Project اورنگ آباد سے جالنہ ضلع منتقل کیا گیا۔ مرکزی ترقیاتی پرجیکٹز کے معاملے میں ایک مرتبہ پھر اورنگ آباد شہر کو نظر انداز کردیا گیا ہے۔
پچھلے کئی برسوں سے اورنگ آباد میں ریلوے پِٹ لائن کے قیام کا مطالبہ کیا جارہا تھا لیکن پِٹ لائن اورنگ آباد میں قائم کرنے کے بجائے یہ پروجیکٹ ریلوے وزیر نے جالنہ کو دے دیا ہے۔
مرکزی وزیر راؤ صاحب دانوے کے اس اقدام کی رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے سخت مذمت کی اور ڈی پی ڈی سی کی میٹنگ میں اس ممسئلہ کو اٹھایا۔
ایم پی جلیل نے بی جے پی پر اورنگ آباد کے ساتھ سوتیلا سلوک کرنے کا بھی الزام عائد کیا۔
واضح رہے ریلوے پِٹ لائن کی تنصیب کی صورت میں اورنگ آباد ریلوے اسٹیشن پر ٹرینوں کی تعداد میں اضافے کا امکان تھا۔