ETV Bharat / state

AMC Start CBSE Schools In Aurangabad: اورنگ آباد میں مزید تین سی بی ایس ای اسکول کا آغاز

اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے تحت مزید تین سی بی ایس ای اسکولز کا آغاز ہورہا ہے، ان تینوں اسکولز میں مفت تعلیم دی جائے گی جس کے لیے آج داخلہ فارمز تقسیم کئے گئے۔ ایجوکیشن افسر کا کہنا ہیکہ سلیکشن کمیٹی کے ذریعے داخلہ ہوگا۔ Aurangabad Municipal Corporation Start 3 More CBSE Schools In Aurangabad

AMC Start CBSE Schools In Aurangabad
اورنگ آباد میں مزید تین سی بی ایس ای اسکول کا آغاز
author img

By

Published : Jun 14, 2022, 3:43 PM IST

Updated : Jun 14, 2022, 3:55 PM IST

مہاراشٹر: اورنگ آباد شہر کے سی بی ایس ای اسکولز میں غریب بچوں کی تعلیم کا تصور محال ہے، ان اسکولوں کی فیس غریبوں کے بس کی بات نہیں، ایسے میں میونسپل کارپوریشن نے گزشتہ سال تجرباتی بنیاد پر دو سی بی ایس ای اسکول قائم کیے جس کے مثبت نتائج ظاہر ہوئے اور اسی بنیاد پر میونسپل کمشنر آستک کمار پانڈے نے نئے تعلیمی سال سے مزید تین اسکولوں میں سی بی ایس ای پیٹرن شروع کیا جس میں مسلم اکثریتی علاقے کا چیلی پورہ ہائی اسکول بھی شامل ہے۔ اس تعلق سے ایجوکیشن افسر کا کہنا ہیکہ کارپوریشن کے سی بی ایس ای اسکولوں میں طلبا کو تعلیم مفت رہے گی لیکن کتابیں اور بیاضیں سرپرستوں کو خریدنا ہوگی ۔ CBSE Schools In Aurangabad

اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے ایجوکیشن انچارج کا کہنا ہے کہ اس سال بچوں کو جونیئر کے جی اور سینئر کے جی میں داخلہ ملے گا جس کے لیے بچوں کو رجسٹریشن فارم دیے جا رہے ہیں اور دستاویزات کے ساتھ ہی اسکول میں سرپرست کو فارم جمع کرنا ہے جس کے بعد ایڈمیشن کمیٹی بچوں کے فارم کو دیکھے گی اور فیصلہ لے گی کہ کن بچوں کو ایڈمیشن دینا ہیں۔ مجلس اتحاد المسلمین کے سابق کونسلر فیروز خان کا کہنا ہے کہ مسلم اکثریتی علاقوں میں اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے جو اسکول ہے وہاں پر سی بی ایس سی تعلیم دی جائے گی ساتھ ہی ان کا کہنا ہے کہ اب غریب بھی اپنے بچوں کو سی بی ایس سی اسکولوں میں تعلیم دلا سکتے ہیں۔

میونسپل کارپوریشن کی جانب سے سی بی ایس ای اسکولز کے قیام کی عوامی حلقوں میں ستائش کی جارہی ہے، حالانکہ ابھی کارپوریشن کی قدیم عمارتوں میں ہی سی بی ایس ای کی کلاسیز شروع ہوگی، تاہم سرپرست معیاری تعلیم کے حوالے سے پُر امید ہیں۔جو سرپرست اپنے بچوں کو سی بی ایس سی اسکول میں داخلہ دلانا چاہتے ہیں ان میں خوشی دیکھی جا رہی ہے ان کا کہنا ہے کہ اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے جو سی بی ایس سی اسکول شروع کیا جا رہا ہے اس سے غریب اور ضرورت مند بچوں کو کافی فائدہ ہوگا کیونکہ ہر اپنے بچوں کو انگلش اسکول میں نہیں ڈال سکتا کیونکہ وہاں پر فیس بہت زیادہ ہوتی ہے جو بچوں کو انگلش اسکولوں میں پڑھنے کا شوق ہوتا ہے لیکن ان کے والدین کی حثیت نہیں ہوتی اب وہ بچے بھی انگلش اسکولز میں پڑھ سکتے ہیں۔

ساتھ ہی سرپرستوں کا کہنا ہے کہ شہر کے اور بھی اسکولوں میں سی بی ایس سی اسکول شروع کرنا چاہیے تاکہ ہر بچہ اعلیٰ سے اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکے۔ سرپرستوں نے امید ظاہر کی ہے کہ جس طرح سے پرائیویٹ اسکولوں میں بچوں کو تعلیم دی جاتی ہے اسی طرح شہر کے میونسپل کارپوریشن کے سی بی ایس سی اسکول میں تعلیم دی جائینگی۔

تعلیمی میدان میں مسابقتی دوڑ جاری ہے اس دوڑ میں غریب کے بچوں کو معیاری تعلیم نہیں مل پاتی ایسے میں کارپوریشن نے معیاری تعلیم کو یقینی بنانے کے لیے جو قدم اٹھایا ہے ، یہ ابتدا ئی پہل ہے لیکن اس پہل کی ستائش کی جارہی ہے ، کم از کم اس والدین کو دلاسہ ملے گا جو اپنے بچوں کی تعلیم کو لیکر در در کی ٹھوکریں کھاتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: Vaccination of Hajj Pilgrims in Aurangabad: اورنگ آباد میں عازمین حج کی ٹیکہ اندازی

Last Updated : Jun 14, 2022, 3:55 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.