ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں کورونا مریضوں کے لیے مجلس اتحادالمسلمین کے رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل کی دعا فاؤنڈیشن نے گھاٹی دواخانے کو تین ایمبولینس بطور عطیہ دیا ہے، ان ایمبولینس کی خدمات پوری طرح مفت رہے گی۔
کورونا وبا کے دوران میڈیکل انفراسٹرکچر کی کمی شدت سے محسوس کی جارہی ہے، کورونا مریضوں کے لیے ایمبولینس ایک اہم ضرورت ثابت ہورہی ہے، اسی کمی کو پورا کرنے کے لیے اورنگ آباد کے ایم آئی ایم رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے شہر کے گھاٹی دواخانے کو تین ایمبولینس عطیہ کیے۔ ان ایمبولینس کی خدمات بالکل مفت رہے گی، ضرورت مند افراد کو ایک کال پر ایمبولینس دستیاب ہوجائے گی۔
امتیاز جلیل کا کہنا ہے کہ شروعات تین ایمبولینس سے کی ہیں، بعد میں ان کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔ وہیں گھاٹی دوا خانے کی ڈین نے رکن پارلیمان کے اقدام کی ستائش کی۔