اس موقع پر ڈیویژنل کمشنر آفس پر احتجاجی دھرنا دیا گیا، اس دھرنے میں ایم آئی ایم کے رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر امتیاز جلیل نے ماتنگ سماج پر ہورہے مظالم کو پارلیمنٹ میں اٹھانے کا ذکر کیا ساتھ ہی ماتنگ سماج کے رہنما انّا بھاؤ ساٹھے کو بھارت رتن ایوارڈ دینے کا مطالبہ کیا۔
امتیاز جلیل نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ ملک دستور ہند کی رو سے چلے گا اور جو لوگ اپنے حساب سے ملک چلانا چاہ رہے ہیں انھیں ان کی جگہ دکھائی جائے گی۔