شہر میں صرف میڈیکل اسٹور، اسپتال اور پٹرول پمپ کھلے ہیں اور شہریان نے بھی اس بند میں بھرپور حصہ لیا، واضح رہے شہر میں کورونا وائرس کا ایک مریض سامنے آنے کے بعد سرکاری سطح پر ہنگامی اقدامات کیے جارہے ہیں۔
ضلع انتظامیہ اور اورنگ آباد ضلع بیوپاری سنگھ کی طرف سے دو دن کا اورنگ آباد بند منایا گیا۔
شہر میں ساری دکانیں بند بھی دیکھی گئیں لیکن جن لوگوں نے اپنی دوکانیں کھلی رکھیں ان کی دوکانیں بند کروادی گئیں۔
شہر میں کورونا وائرس کا ایک مریض سامنے آنے کے بعد ضلع انتظامیہ نے سخت اقدامات اٹھائے ہے اور تقریباً آٹھ سو افراد کو قرنطینہ میں رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
جن میں ساڑھے چھ سو کالج طلبا شامل ہیں، محکمۂ صحت کے ذمہ داروں کا کہنا ہیکہ بیس سے زائد مشتبہ افراد کے نمونے جانچ کے لیے این بی ٹی پونہ روانہ کیے گئے تھے لیکن ان کی رپورٹ نگیٹیو آئی ہے۔
شہر کے میئر کا کہنا ہے کہ ہنگامی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے انتظامیہ ہر طرح سے تیار ہے ۔