ETV Bharat / state

اورنگ آباد: گُنٹھے واری اسکیم کے تحت غیر قانونی مکانات کو قانونی حیثیت دینے کا عمل جاری - اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن

اورنگ آباد بچاؤ کمیٹی کی جانب سے ڈیویژنل کمشنر کو ایک میمورنڈم دیا گیا۔ اس مکتوب میں میونسپل کمشنر پر عوام کو خوفزدہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا اور ان کے فوری تبادلے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

Gunthewari scheme
Gunthewari scheme
author img

By

Published : Oct 26, 2021, 5:17 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں 'گُنٹھے واری اسکیم' کے تحت شہر کے غیر قانونی مکانات کو قانونی درجہ دیا جارہا ہے۔ اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر آستک کمار پانڈے نے 30 اکتوبر تک گُنٹھے واری اسکیم کا فائدہ اٹھانے کی آخری تاریخ رکھی ہے۔ اِس کے بعد گھروں پر بلڈوزر چلانے کی بات کہی ہے۔ میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر کے بیان کے بعد عوام میں برہمی دیکھی جارہی ہے۔

اورنگ آباد: گُنٹھے واری اسکیم کے تحت غیر قانونی مکانات کو قانونی حیثیت دینے کا عمل جاری

مہاراشٹر میں گُنٹھے واری اسکیم کے تحت غیر قانونی مکانات کو قانونی حیثیت دینے کا عمل جاری ہے، اورنگ آباد کے میونسپل ایڈمنسٹریٹر آستک کمار پانڈے نے اس تعلق سے تیس اکتوبر تک اسکیم سے فائدہ اٹھانے کی اپیل کی ہے ساتھ ہی یہ انتباہ بھی دیا کہ اس کے بعد غیر قانونی مکانات پر کارپوریشن کا بلڈوزر چلے گا۔

یہ بھی پڑھیں: مہاراشٹر حکومت کے جی آر میں اورنگ آباد شہر کا نام سمبھاجی نگر لکھا گیا

اس سلسلے میں اورنگ آباد بچاؤ کمیٹی کی جانب سے ڈیویژنل کمشنر کو ایک میمورنڈم دیا گیا۔ اس مکتوب میں میونسپل کمشنر پر عوام کو خوفزدہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا اور ان کے فوری تبادلے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.