میونسپل کارپوریشن کے میئر نندکمار گھوڑیلے نے اس بات کی اطلاع دیتے ہوئے کہا ہے ہورڈنگ بورڈ کے ساتھ ہی شہر سے ناجائز قبضہ جات بھی ہٹانے کا کام جاری ہے جس کے تحت گلمنڈی علاقے میں گزشتہ روز شہری انتظامیہ کی جانب سے کارروائی کی گئی۔
نند کمار نے بتایا ہے کہ انتطامیہ کی جانب سے تین دنوں کے اندر پورے اورنگ آباد شہر سے تجاوزات اور ہورڈنگ بورڈز فوری طور پر ہٹانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
انھوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ناجائز قبضہ جات اور غیر ضروری ہورڈنگ بورڈ کی وجہ سے شہر کا حلیہ بگڑ گیا ہے اور ناجائز تجاوزات کے سبب عام لوگوں کو بھی کافی تکلیف کا سامنا کرنا ہڑرہا ہے۔ تاہم کارپوریشن کارروائی میں کوئی کوتاہی نہیں کرے گا۔