ETV Bharat / state

Aurangabad Haj House اورنگ آباد حج ہاؤس کا افتتاح جلد ہی ہونگا

author img

By

Published : May 6, 2023, 4:22 PM IST

حج ہاؤس کے افتتاح کے لیے ونچت بہوجن اگاڑی کی جانب سے سڈ کو کو مطالباتی مکتوب بھی دیا گیا جس میں کہا گیا کہ حج ہاؤس کا کام مکمل ہوچکا ہے اوراس سال سے حاجیوں کو اورنگ آباد حج ہاؤس سے حج کے لیے جانے کی اجازت دی جائے۔

اورنگ آباد حج ہاؤس کا افتتاح جلد ہی ہونگا

اورنگ آباد شہر میں واقع حج ہاؤس کا تعمیری کام مکمل ہو چکا ہے، عوام کو امید ہے کہ اس سال حج کے لئے اورنگ آباد شہر کے حج ہاؤس سے ہی عازمین روانہ ہوں گے۔ اس کے لئے شہر کی کئی تنظیمیں سڈکو انتظامیہ کو میمورنڈم دے رہی ہیں۔ سڈکو انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بلڈنگ پوری طرح سے تیار ہو گئی ہے اور جلد ہی حج ہاؤس پروجیکٹ حکومت مہاراشٹر کے مائناریٹی ڈپارٹمنٹ کے ماتحت ہے اس لئے افتتاح کے متعلق فیصلہ حکومت ہی کرے گی۔ حج ہاؤس کے افتتاح کے لیے ونچت بہوجن اگاڑی کی جانب سے سڈ کو کو مطالباتی مکتوب بھی دیا گیا جس میں کہا گیا کہ حج ہاؤس کا کام مکمل ہوچکا ہے اور اس سال سے حاجیوں کو اورنگ آباد حج ہاؤس سے حج کے لیے جانے کی اجازت دی جائے۔

اس ضمن میں ونچت بہوجن اگاڑی کے ترجمان طیب ظفر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ اورنگ آباد میں حج ہاؤس تحریک شروع کی گئی تھی، اس عوامی تحریک کے زیر اثر شاہی مسجد سے متصل 14 ایکڑ اراضی میں سے 12ایکر پر وندے ماترم ہال اور 12ایکر اراضی پر حج ہاؤس کی تعمیر کو منظوری دی گئی تھی۔دونوں پروجیکٹس کے تعمیری کام کے لئے حکومت نے کروڑوں روپے فنڈ بھی منظور کئے تھے۔ 2013-14 میں دونوں پروجیکٹس کا سنگ بنیاد رکھا گیا تھا سڈ کو انتظامیہ کی زیر نگرانی دونوں پروجیکٹس کے لئے ٹینڈر اجرائی کی گئی تھی۔
دریں اثناء وندے ماترم ہال کا افتتاح کر دیا گیا، جبکہ سابقہ حکومت نے اعلان کیا تھا کہ دونوں پروجیکٹس کا سنگ بنیاد ایک ساتھ رکھا گیا تھا۔ اسی طرح دونوں عمارتوں کا افتتاح بھی ایک ساتھ کیا جائے گا، مگر ناگزیر وجوہات کی بناء پر حج ہاؤس کا تعمیری کام مکمل ہونے میں تھوڑی تاخیر ہوگئی ونڈرکنسٹرکشن کی زیر نگرانی و رہنمائی میں حج ہاؤس کے کام کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔ آپکو بتا دیں کے اورنگ آباد شہر کی شاہی مسجد کے دامن میں گذشتہ 14-2013 سے جاری حج ہاؤس کا تعمیری کام متعدد رکاوٹوں اور مسائل کے بعد اب مکمل ہو چکا ہے۔ اب حج ہاؤس کے افتتاح کا انتظار ہے۔

سرکاری سطح پر مذکورہ محکمہ میں حج ہاؤس کے افتتاح سے متعلق سرگرمیاں تیز ہو چکی ہیں، لیکن ابھی تک افتتاح کی تاریخ یا وقت کا تعین نہیں ہو سکا ہے،مراٹھواڑہ کے عازمین کو بڑی توقع تھی کہ حج ہاؤس کا تعمیری کام مکمل ہو جانے کے باعث اس سال حج ہاؤس میں ہی عازمین کے لئے تربیتی نشستوں کا انعقاد کیا جائے گا، لیکن افتتاح کے متعلق مائناریٹی ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے ذریعہ کوئی اعلان یا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ اس تعلق سے سابقہ مہا وکاس اگاڑی حکومت کے اقلیتی وزیر نواب مالک نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا تھا کہ حج ہاؤس شروع کردیا جائیگا۔

مزید پڑھیں:International Flight from Aurangabad اورنگ آباد سے بین الاقوامی پرواز شروع کی جائے

اورنگ آباد شہر کے ایلورہ کنسٹرکشن کو حج ہاؤس کے تعمیری کام کا کانٹریکٹ دیا گیا تھا۔لیکن مختلف وجوہات کی بناء پر ایلورہ کنسٹرکشن کے کانٹریکٹ کو منسوخ کر کے 2018 میں ونڈر کنسٹرکشن کو حج ہاؤس کا کانٹریکٹ دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق تب تک حج ہاؤس کا صرف 10 تا 15 فیصد تعمیری کام ہی ہو سکا تھا اس کے بعد دنڈرکنسٹرکشن نے حج ہاؤس کا کام شروع کیا پروجیکٹ کاسٹ میں اضافہ کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس کے باعث نافذ کئے گئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے بھی حج ہاؤس کے تعمیری کام میں رکاوٹیں آئیں۔ حج ہاؤس کی جملہ رقم بڑھ کر 44 کروڑ تک جا پہنچی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.