ETV Bharat / state

Students Were Trained in Cooking اورنگ آباد کے سرکاری اسکول کے طلبا کو کھانا بنانے کی تربیت دی گئی - اورنگ آباد کے میونسیپل کار پوریشن

طلباء و طالبات میں درس و تدریس کے علاوہ کھانا بنانے کے فن سے واقف کرانے کے لئے اورنگ آباد کے ایک اسکول میں تقریب کا اہتمام کیا گیا،اس خصوصی پروگرام میں جہاں ایک طرف لڑکیوں کے متعدد اقسام کے کھانے تیار کئے تو وہیں دورسری جانب لڑکوں نے بھی روٹی سمیت دیگر پکوان بنائے۔Aurangabad Municipal Corporation Education Department Conducting Program

کھانا بنانے کی تربیت
کھانا بنانے کی تربیت
author img

By

Published : Jan 3, 2023, 3:28 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں روٹی بنانے کا فن کے نام سے ایک پروگرام اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن شعبہ تعلیم کے تحت شہر کے پریادرشنی کالونی میں واقع میونسپل اسکول میں رکھا گیا، اس موقع پر ریاست کے معروف ناٹک شیو پوتر سنبھاجی کے فنکاروں نے پریادرشنی اسکول کے احاطہ میں طلبہ و طالبات سے ملاقات کی اور ان سے تعلیم سمیت دیگر امور پربات چیت کی، اس طرح تعلیمی سر گرمیوں کے ساتھ ساتھ روٹیاں بنانے کی تکنیک نامی اس سرگرمی کو طلبہ کی بھر پور حمایت حاصل ہوئی۔ مذکورے تعلیمی ادارہ میں طلبہ و طالبات کے ذریعے تیار کئے گئے کھانوں سے فنکار بھی لطف اندوز ہوئے۔Aurangabad Municipal Corporation Education Department Conducting Program

اورنگ آباد کے پریادرشنی میونسپل پرائمری و ہائی اسکول میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کو خود کفیل بنانے اور ان میں خود پر انحصار کا جذبہ پیدا کرنے کی غرض سے مونسپل ایجو کیشن آفیسر سنجیو سونار کی کاوشوں سے نصابی تعلیم کے ساتھ ساتھ خصوصی روٹی پکانے کی عملی تربیت بھی دی گئی اس تربیت میں اسکول میں زیر تعلیم تقریباً 50 طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔ اس موقع پر اسکول انتظامیہ کی جانب سے اسکول کے احاطہ میں 25 چولہے جلائے گئے اور چولہوں پر روٹیاں سینکنے کی تربیت دی گئی، اس وقت طالبات کے ساتھ ساتھ طالب علموں نے بھی روٹیاں بنائیں ۔

گھر میں والدہ او ربہنوں کے ساتھ ساتھ اسکول میں کھانا بنانے والی تائی کتنی محنت اور مشکل سے روٹیاں پکاتی ہیں، اس حقیقت کا احساس طلبہ میں پیدا کرنے کی کوشش کی گئی گھر میں اگر کھانا پسند نہ آئے تو عموماً بچے ناراضگی کا اظہار کرتے ہیں،ایسی ناراضگی ہرگز ظاہر نہ کریں، یہ نصیحت بھی طلبہ کو اس وقت دی گئی بالخصوص زندگی میں کسی وجہ کی سے جب کبھی تنہا رہنا ہو تو اس وقت آپ کو دوسروں پر منحصر رہنے کے بجائے کھانے بنانے کا ہنر آنا چاہئے۔
طلبہ کے ذریعہ تیار کئے گئے بیسن اور روٹی کا لوگوں نے لطف اٹھایا اس دوران طلباء وطالبات نے روٹیوں کے علاوہ بینگن کی سبزی ، ہری مرچ کا ٹھیسہ اور چنے کی سبزیاں پکائیں۔
مزید پڑھیں:Campaign for Making and Correcting Official Documents: اورنگ آباد میں سرکاری دستاویزات بنانے اور درست کرنے کی مہم

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.