مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ علاقے کے اورنگ آباد ضلع میں پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس (کووڈ -19) سے متاثرہ 101 نئے معاملوں کی تصدیق ہونے کے ساتھ ضلع میں متاثرین کی تعداد 12,126 تک پہنچ گئی ہے۔
صحت افسر نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔انہوں نے بتایا کہ نئے معاملوں میں سے 80 معاملے شہری علاقے سے، 17 معاملے دیہی اور چار معاملے شہر کے داخل ہونے والے دروازوں پر جانچ کے دوران پائے گئے۔
ضلع انتظامیہ نے بتایا کہ اس دوران بدھ سے اب تک کورونا کے انفیکشن سے تین اور مریضوں کی موت ہوگئی جس سے ضلع میں ہلاک شدگان کی تعداد 417 ہوگئی ہے۔ابھی تک 6,690 مریض اس بیماری کے انفیکشن سے نجات پا چکے ہیں۔
حال میں 5019 مریضوں کا ضلع کے مختلف اسپتالوں میں علاج کیا جارہا ہے۔