ETV Bharat / state

اورنگ آباد: کورونا واریئرز تنخواہ نہ ملنے سے پریشان - اورنگ آباد نیوز

تنخواہ سے محروم ہیلتھ ورکرز نے میونسپل کارپوریشن پہنچ کر شعبہ صحت کے اعلی افسران کو میمورنڈم پیش کیا۔ ان ورکرز کا کہنا ہیکہ تنخواہ نہ ہونے کی وجہ سے انھیں مالی دشورایوں کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔

اورنگ آباد: کورونا واریئرز، تنخواہ نہیں ملنے سے پریشان

author img

By

Published : Jul 14, 2021, 5:46 PM IST

مہاراشٹر کے اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن میں کورونا وبا کے دوران کام کرنے والے ڈاکٹرز اور ہیلتھ ورکرز تنخواہوں سے محروم ہیں۔ان لوگوں کو چار مہینے سے تنخواہ نہیں ملی ان کا کہنا ہے کہ انہیں مالی دشواریوں سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔

اورنگ آباد: کورونا واریئرز، تنخواہ نہیں ملنے سے پریشان

اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کی مالی حالت انتہائی خستہ ہوچکی ہے۔ اس بات کا انکشاف کچھ یوں ہوا کہ کورونا وبا کے دوران طبی شعبے میں عارضی طور پر خدمات انجام دینے والے ڈاکٹرز اور سینکڑوں ہیلتھ ورکرز پچھلے چار مہینوں سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔ ’’ آیوش ‘‘کے تحت کورونا جانبازوں کی تقرریاں تو ہوگئی اور ان سے کام بھی لیا گیا لیکن پہلے دن سے آج تک انھیں تنخواہیں ادا نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:اورنگ آباد: کارپوریشن اساتذہ گھر گھر جاکر طلبا کو تعلیم دے رہے ہیں

تنخواہ سے محروم ہیلتھ ورکرس نے میونسپل کارپوریشن پہنچ کر شعبہ صحت کے اعلی افسران کو میمورنڈم پیش کیا۔ ان کورونا واریئرز کا کہنا ہیکہ تنخواہ نہ ہونے کی وجہ سے انھیں مالی دشورایوں کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔

ایک طرف میونسپل کارپوریشن تیسری لہر سے مقابلے کی تیاری کے دعوے کررہی ہے جبکہ زمینی حقائق کچھ اور ہی کہانی بیان کررہے ہیں۔

ڈاکٹرز نے کہا کہ چار مہینے میں ایک مرتبہ بھی تنخواہ نہیں ملنا یہ بہت بڑی بات ہے۔' ہمیں بہت مالی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔ کرایے کا مسئلہ، سفر کا مسئلہ ، کچھ لوگ غیر شادی شدہ ہیں ان کے میس کا مسئلہ ہے۔ اگر ہمیں دو مہینے کی تنخواہ بھی مل گئی تو ہمارا مسئلہ حل ہوجائے گا۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.