ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
ضلع انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق 'کورونا کے 88 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ ضلع میں اب کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 9832 ہوگئی ہیں۔'
وہیں ضلع میں 377 افراد کی کورونا سے موت واقع ہوئی ہے اور 5636 مریض صحتیاب ہو کر گھر جا چکے ہیں اور 3819 مریض اسپتال میں زیر علاج ہے۔
مریضوں کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے پولیس انتظامیہ نے شہر میں جگہ جگہ چیک پوائنٹ لگائے ہیں تاکہ لوگ بے وجہ شہر میں نہ گھومیں۔
انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ 'وہ اپنے گھروں میں رہے اور ضرورت کے وقت ہی گھروں سے باہر نکلیں۔'
سوشل ڈسٹنسنگ اور منہ پر ماسک لگانے اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔
اورنگ آباد ضلع میں کئی جگہ ہاٹ اسپوٹ بناۓ گئے ہیں۔ کنٹنمنٹ زون کے لوگوں کو اپنے زون سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔
وہیں جن علاقوں میں مثبت مریض پائے جا رہے ہیں ان علاقوں کو پوری طرح سیل کر دیا گیا ہے اور وہاں پر انتظامیہ کی جانب سے سینیٹازیشن کا کام کیا جا رہا ہے۔