اورنگ آباد میں کانٹریکٹ کی بنیاد پر کام کرنے والی آشا ورکرز نے ضلع کلکٹر آفس اور میونسپل کارپوریشن کے احاطے میں اپنے مطالبات منوانے کے لئے احتجاجی دھرنا دیا۔ شہر میں تقریبا آٹھ ہزار آشا ورکرز کام کرتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے دوران آشا ورکرز نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر جہاں ضرورت پڑی وہاں کام کیا جس کے نتیجے میں 60 سے زیادہ آشا ورکرز کورونا وبا کا شکار ہوگئے۔
انہوں نے بتایا کہ کورونا متاثرین کے افراد خاندان کو امداد دلانے کے لئے بارہا مطالبات کیے گئے لیکن کارپوریشن انتظامیہ اور ریاستی حکومت اس کا نوٹس نہیں لے رہی ہے۔
آشا ورکرز کا کہنا ہے کہ ان کے مطالبات پورے نہیں ہوئے تو وہ آنے والے وقت میں کام بند کر کے احتجاج شروع کریں گے۔