ممبئی:ریاست مہاراشٹر کے مالیگاوں پاور سپلائی لیمٹیڈ کی جانب سے ضلع میں توقع کے مطابق بجلی سپلائی نہیں کرنے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔مقامی باشندوں نے مناسب بجلی سپلائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اسی سلسلے میں مالیگاؤں کے سابق رکن اسمبلی و راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ضلع صدر آصف شیخ نے پرکاش گڑھ ممبئی میں مہاوترن کے چیف ڈائریکٹر سنجئے تاکسند سے ملاقات کی۔ آصف شیخ کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق انہوں نے مہاوترن چیف ڈائریکٹر سنجئے تاکسند سے ملاقات کرکے موجودہ صورتحال اور عام لوگوں کی پریشانیوں سے آگاہ کیا۔
انہوں نے کہاکہ مالیگاؤں کا شمار مہاراشٹر میں کپڑا پیدا کرنے والے اہم شہروں کے طور پر ہوتا ہے یہاں 4 لاکھ سے زائد پاورلوم موجود ہے۔ایک سے دو لاکھ مزدوروں اس صنعتی پروگرام کا کام کررہے ہیں جس سے لاکھوں لوگوں کی روزی روٹی اس پاورلوم صنعت سے منسلک ہیں۔ شہر کے دیگر نظام پاورلوم کے اس کاروبار پر منحصر ہیں۔ اس سے قبل شہر میں بجلی کی تقسیم ایم ایس ای بی سی ایل کے ذریعہ کی جاتی تھی۔ لیکن بار بار لوڈ شیڈنگ، بجلی کی فراہمی کا بنیادی ڈھانچہ اچھی طرح سے تیار نہ ہونا جیسے عام شکایت برقرار تھیں۔ Asif Shaikh meets the director of Mahavatran At Prakashgarh Mumbai Regarding Power Supply
ان کاکہنا ہے کہ اس لئے مہاراشٹر حکومت نے شہر میں بجلی کی تقسیم کے لئے مالیگاؤں پاور کمپنی کا آغاز کیا تھا۔لیکن کمپنی کے آنے کے باوجود حالات میں بہتری نہیں آئی اور لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری رہا۔ سابق رکن اسمبلی نے مزید کہاکہ کمپنی کی عدم توجہی کے سبب عام لوگوں بالخصوص پاورلوم صنعت سے منسلک لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔کمپنی کو عام لوگوں کی پریشانیوں کو دور کرنے کے لئے جلد سے جلد ٹھوس قدم اٹھانے کی ضرورت ہے کیونکہ صارفین اس کے لئے بھاری رقم ادا کرتے ہیں۔Asif Shaikh meeting the director of Mahavatran At Prakashgarh Mumbai Regarding Power Supply