حکومت کے اس حکم کے پیچھے کی بڑی وجہ کورونا وباء ہے، جس کی زد میں آرتھر روڈ جیل کے قیدی آچکے ہیں۔
جن قیدیوں کو پرول پر رہا کیا جائے گا، ان کو لیکر حکومت نے کچھ قوانین بنائے ہیں جبکہ ایسے قیدی یا ملزم جو سنگین گناہوں میں ملوث پائے گئے ہیں جیسے ریپ، ٹاڈا، مکوکا، بینک فراڈ جیسے الزامات کے تحت وہ گرفتار کیے گیے ہوں یا اس کی سزا کاٹ رہے ہوں، انھیں رہا نہیں کیا جائیگا۔
آرتھر روڈ جیل میں حال ہی میں کورونا کے 185 مریض پائے گئے، جس کے بعد سے مہاراشٹر حکومت سکتے میں ہے اور انہونے جیل قیدیوں کی تعداد کم کرنے کے بارے میں سوچا تاکہ کورونا پر کنٹرول کیا جا سکے۔
مہارشٹر کی جیلوں میں 35000 قیدی قید ہیں، جن میں انڈر ٹرائل5000 ہیں، سات سال سے زیادہ کی سزا پانے والے قیدیوں کی تعداد 9000 ہے۔ جبکہ سات سال سے کم کی سزا پانے والے قیدیوں کی تعداد 3000 ہے۔