ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں کورونا کے بڑھتے معاملوں کو دیکھتے ہوئے پولیس کمشنر چرنجیوی پرساد نے ایک پریس کانفرنس کے ذریعے عوام سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی اور بلا وجہ گاڑیوں پر گھومنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی بات کہی ہے۔
اورنگ آباد شہر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1300 کے پار ہو چکی ہے اس کو دیکھتے ہوئے شہر میں لاک ڈاؤن میں چھ گھنٹے کی ڈھیل دی جارہی ہے لیکن پولیس کمشنر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ انتہائی ضروری کام کے غرض سے ہی باہر نکلیں اور ماسک کے استعمال کو لازمی بنائیں غیر ضروری راستے پر آنے سے گریز کریں تاکہ کورونا جیسی وباء کی روک تھام کو یقینی بنایا جا سکے۔
پولیس کمشنر نے یہ بھی کہا کہ اپنے ہی علاقوں سے ضروری اشیاء خریدیں جو کہ ایک کلومیٹر کے دائرے میں مل جاتی ہے ، دوسرے علاقوں میں جائے سے پرہیز کریں اس دوران بے وجہ گاڑیوں پر باہر گھومتے دکھائی دینے پر سخت کاروائی کی جائے گی۔