ETV Bharat / state

Journalism Scholarships: پسماندہ لڑکیوں کے لیے صحافت کے کورسز میں اسکالرشپ کا اعلان - پسماندہ لڑکیوں کے لیے صحافت کے کورسز میں اسکالرشپ کا اعلان

اُردو صحافت کے 200 برس مکمل ہونے پر پسماندہ طالبات کے لیے صحافت کے کورسز میں اسکالرشپ کا اعلان کیا گیا ہے۔Journalism Scholarship for Those Girls in Underprivileged

پسماندہ لڑکیوں کے لیے صحافت کے کورسز میں اسکالرشپ کا اعلان

author img

By

Published : Jun 1, 2022, 10:28 PM IST

اُردو صحافت کے 200 برس مکمل ہونے پر پسماندہ لڑکیوں کے لیے صحافت کے لیے اسکالرشپ کا اعلان کیا گیا ہے، مذکورہ پیشکش روزنامہ انقلاب اور مڈڈے ملٹی میڈیا کے سابق چیئرمین خلد اے ایچ انصاری نے اپنے خالد و زینہ انصاری فاؤنڈیشن کی جانب سے کی ہے۔ یہ خبر مستحق افراد اور ان رشتہ داروں یا دوستوں کے کام آسکتی ہے۔ Journalism Scholarship for Those Girls in Underprivileged
فاونڈیشن کے روح رواں خالد اے ایچ انصاری نے ایک اعلامیہ میں کہا ہے کہ اس اسکالرشپ سے محروم خاندانوں سے تعلق رکھنے والی لڑکیاں جو صحافت میں اپنا کیریئر بنانے میں دلچسپی رکھتی ہیں، یہ جان کر انہیں خوشی ہوگی کہ سینٹ زیویئر کالج، دھوبی تالاب، ممبئی نے خالد اور زینہ انصاری فاؤنڈیشن کی طرف سے کی جانے والی پیشکش کو قبول کر لیا ہے اور اس تعلق سے جرنلزم اور ماس کمیونیکیشن میں سالانہ وظائف جون 2022.2023 سے شروع ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس اقدام کی وجہ ان کا اس نامور ادارے میں حاصل کردہ تعلیم کے لیے شکریہ ادا کرنا ہے۔ جبکہ وظائف ممبئی کے پسماندہ طبقوں کی اہلیت اور خواہش رکھنے والی لڑکیوں کے لیے روزگار پر مبنی پیشہ ورانہ تعلیم کے ذریعے ہمارے فاؤنڈیشن کے خواتین کو بااختیار بنانے کے مشن کی توسیع ہے۔

خالدانصاری اور ان کی اہلیہ خالد زینہ انصاری نے تفصیل پیش کرتے ہوئے مطلع کیا کہ اس اسکالرشپ کے تحت مختلف قسم کے صحافتی اور اطلاعات ومواصلات پر مبنی کورسز درج ذیل ہیں:

1۔ صحافت اور ماس کمیونیکیشن میں ڈپلومہ کورس کا نام 'خالد اے ایچ انصاری اسکالرشپ' رکھا جائے گا۔

2۔ پبلک ریلیشنز اور کارپوریٹ کمیونیکیشن میں ڈپلومہ کورس کا نام 'دی عبدالحمید انصاری اسکالرشپ' رکھا جائے گا

3۔ ماس کمیونیکیشن اینڈ جرنلزم (BA_ MCJ) میں BA کی ڈگری کے طلباء کے لیے ایک تین سالہ کورس ہے، جسے 'خالد اینڈ زینہ انصاری فاؤنڈیشن اسکالرشپ' کا نام دیا جائے گا۔ مزید معلومات کے خواہشمند طالبات اور افراد فاؤنڈیشن کی ویب سائٹ www.ansarifoundation.org تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Two Hundred Years of Urdu Journalism: مرزا غالب کالج میں تیس مئی کو جشن اردو صحافت کی تقریب منعقد ہوگی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.