ETV Bharat / state

Malegaon Blast Case: مالیگاؤں بم دھماکے کا ایک اور گواہ منحرف

author img

By

Published : Aug 26, 2022, 2:47 PM IST

این آئی اے کورٹ میں سماعت کے دوران ملزم لیفٹیننٹ کرنل پروہت کا قریبی بھارتی فوج کا ایک افسر اپنے بیان سے منحرف ہوگیا، اپنے بیان سے منحرف ہونے والا یہ 25 واں گواہ ہے.

مالیگاؤں بم دھماکے کا ایک اور گواہ منحرف

مالیگاؤں: مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملے میں این آئی اے کورٹ میں جمعرات کو سماعت کے دوران ملزم لیفٹیننٹ کرنل پروہت کا قریبی بھارتی فوج کا ایک افسر اپنے بیان سے منحرف ہوگیا۔ اس طرح سے اس معاملے کی سماعت کے دوران اپنے بیان سے منحرف ہونے والا وہ 25 واں گواہ ہے۔ Another witness turns hostile in Malegaon blast case

اطلاعات کے مطابق آرمی افسر نے جمعرات کے روز خصوصی جج اے کے لاہوٹی کے روبرو اپنی گواہی دی اور پروہت کی شناخت کی جو عدالت میں حاضر تھے، افسر نے مزید کہا کہ مہاراشٹر اے ٹی ایس نے اس کیس کے سلسلے میں ان سے پوچھ گچھ کی تھی لیکن ان کا بیان کبھی درج نہیں کیا۔

ریکارڈ کے مطابق اے ٹی ایس نے مذکورہ فوجی افسر کا بیان تین صفحات میں درج کیا تھا، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس نے پروہت کے گھر میں ابھینو بھارت سنگٹھن سے متعلق دستاویزات دیکھے تھے۔ حالانکہ فوجی افسر نے اکتوبر 2008 میں دیے گئے اپنے ایک بیان میں پنچگنی میں ابھینو بھارت کے کیمپ کے مقام پر پروہت اور ایک اور سابق فوجی افسر کو چھوڑنے کا دعویٰ بھی کیا تھا۔ Another witness turns hostile in Malegaon blast case

مزید پڑھیں:

اس بم بلاسٹ میں پروہت کے علاوہ دیگر ملزمین بھی شامل تھے جس میں بی جے پی کے لوک سبھا ممبر پرگیہ سنگھ ٹھاکر بھی شامل تھیں جو ضمانت پر رہا ہیں۔ پرگیہ سنگھ ٹھاکر اس کیس کی کلیدی ملزم ہیں۔ 29 ستمبر 2008 کو مہاراشٹر کے مالیگاؤں شہر میں ہوئے بم دھماکہ میں 6 افراد ہلاک اور 100 کے قریب زخمی ہوئے تھے۔

اے ٹی ایس نے اس معاملے میں پہلی گرفتاری 23 اکتوبر 2008 کو کی تھی۔ اے ٹی ایس نے سادھوی اور اس کے دو ساتھیوں کو گرفتار کیا تھا جس کے بعد اے ٹی ایس نے 20 جنوری 2009 کو اس معاملے میں چارج شیٹ داخل کی۔ مرکزی حکومت نے یہ معاملہ یکم اپریل 2011 کو این آئی اے کو سونپ دیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.