شاعری کے میدان میں اورنگ آباد کے نوجوان شعرا بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں، انجمن اہل قلم کی جانب سے منعقدہ شاعری نشست میں نوجوان شاعروں نے استاد شعرا کی موجودگی میں کلام پیش کرکے خوب داد وتحسین حاصل کیں، انجمن اہل قلم کی دو سالہ کاویشوں کا نتیجہ یہ برآمد ہوا کہ نئے قلم کاروں کی ایک کھیپ تیار ہوچکی ہے۔
نوجوانوں میں اردو زبان و ادب کے تعلق سے دلچسپی پیدا کرنا، انہیں مناسب پلیٹ فارم مہیا کرانا اور نوجوانوں کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے مقصد سے اورنگ آباد شہر میں جس انجمن کی داغ بیل پڑی تھی اب اس کے مثبت اثرات ظاہر ہونے لگے ہیں۔
دراصل اورنگ آباد شہر میں شعرا، افسانہ نگاروں اور کالم نگاروں کی ایک کھیپ تیار ہوچکی ہے۔ وہیں نوجوان شعرا کی تعریف کرتے ہوئے انجمن اہل قلم کی صدر فردوس فاطمہ نے کہا کہ شہر میں شعرا، افسانہ نگاروں اور کالم نگاروں کی ایک کھیپ تیار ہوچکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اورنگ آباد: بہتر خدمات انجام دینے والے اساتذہ کو اعزاز سے نوازا گیا
معروف شاعر قمر اعجاز کی صدارت میں منعقدہ اس مشاعرے میں ایک درجن سے زائد نوجوان شعرا نے اپنا کلام پیش کیا، معروف شاعر قاسم امام نے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے خصوصی طور پر مشاعرے میں شرکت کی۔
اس موقع پر نوجوان شعرا نے اپنا کلام پیش کرکے خوب داد وتحسین حاصل کیں۔