ETV Bharat / state

anc bust drugs racket ممبئی میں بڑے پیمانے پر منشیات کی سپلائی كا انكشاف

گجرات سے ممبئی میں بڑے پیمانے پر منشیات کی سپلائی کی جاتی ہے یہ انکشاف اے این سی کی کارروائی کے دوران ہوا ہے۔ ممبئی کرائم برانچ کی انٹی نارکوٹکس (anti narcotics cellسیل اے این سی) نے ممبئی میں گجرات کے انکلیشور سے ڈرگس سپلائی کرنے والے گروہ کو بے نقاب کر کے کروڑوں روپے کے ڈرگس ضبط کر نے کا دعوی کیاہے .اے این سی نے 513 کلوسے زائد کا ڈرگس برآمد کیا ہے جس کی عالمی بازار میں قیمت 1026 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے. anc bust drugs racket

16118839_m2
16118839_m2
author img

By

Published : Aug 17, 2022, 1:05 PM IST

ممبئی: ورلی اے این سی یونٹ کو اطلاع ملی کہ یہاں 513 کلو سے زائد وزنی ایم ڈی میفیڈون لایا جانے والا ہے. اے این سی نے اس پر جال بچھایا اور پھر 812 کلو کا سفید رنگ کا پاؤڈر اور 397 کلو سے زائد کا پاؤڈر گجرات ریاست سے ضبط کیا. یہ منشیات ممبئی میں سپلائی کرنے کا اس گروہ کا منصوبہ تھا جسے اے این سی نے ناکام بنا دیاہے. اے این سی نے 29 مارچ کو مبئی کے مانخورد علاقہ سے ایک شخص کو گرفتار کیا تھا اس کے بعد دوسرے ملزم کو پلاٹ گوونڈی سے ہی گرفتار کیا تھا اس کے ساتھ نالاسو پارہ اور امبرناتھ سے گرفتاری عمل میں لائی گئی تھی.anc bust drugs racket in mumbai

anc bust drugs racket

اس کے بعد ڈرگس کی تیاری اور گودام کا سراغ بھی اے این سی کو لگا اور 13اگست کو پنول انکلیشور گجرات سے ملزمین کو گرفتار کیا گیا. اس میں کل 7 ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے.اس میں ایک خاتون اور 6 مرد شامل ہیں ان ملزمین میں سے ملزم نمبار پانچ اور 7 پولیس ریمانڈ پر ہے بقیہ کو عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے ۔ اس سے قبل ملزم کے قبضے سے اے این سی نے 250 ایم ڈی جس کی مالیت 37,50,000 ملزم نمبر 2 کے پاس سے 2.5 کلو سے زائد ایم ڈی جس کی قیمت 4 کروڑ روپے, ملزم نمبر 6 کے پاس سے 90 لاکھ روپے کی ایم ڈی ضبط کی گئی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں:Gondia Train Accident: گونڈیا ٹرین حادثے میں 53 افراد زخمی

اس کے علاوہ ایم ڈی کے لئے استعمال ہونے والے کیمیکل بھی برآمد کئے گئے ہیں 13اگست کی کارروائی میں گجرات سے ضبط شدہ ایم ڈی کے معاملہ میں ساتویں ملزم کوگرفتار کیا گیا ہے جس کے قبضے سے 1026 کروڑ روپے کی ایم ڈی ضبط کی گئی ہے۔ ممبئی اے این سی نے 29 مارچ کو ڈرگس کے خلاف اپنی مسلسل کارروائی میں ایک شخص کو گرفتار کیا تھا اور گوونڈی کے اس ملزم کی ایما پر مزید گرفتاریاں عمل میں لائی گئی اس معاملہ میں اے این سی نے 704 کلو سے زائد ایم ڈی جس کی مالیت 1408 کروڑ روپے بتائی جاتی تھی ضبط کیا ہے ۔

اس معاملہ میں ملزم پانچ گجرات کے بلارو ضلع انکلیشور رییاست سے تعلق رکھتا تھا اور اس نے بتایا کہ پنول کے انکلیشور میں ہی کیمکل فیکٹری میں ایم ڈی تیار کی جاتی ہے یہاں سے ایم ڈی اور منشیات تیاری کا پاؤڈر بھی اے این سی نے ضبط کیا ہے پھر یہاں سے منشیات فروخت کر نے والا ملزم کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ۔ملزم نمبر 7 کو اے این سی نے گرفتار کیا ہے۔ یہ بین الاقوامی گروہ کا حصہ بھی ہوسکتا ہے ۔اے این سی اس سے انکار نہیں کرتی ہے ۔

اے این سی یہ معلوم کر رہی ہے کہ اب تک ملزمین نے اس ایم ڈی اور منشیات کو کسے فروخت کیا ہے اور اس کام میں مزید کتنے افراد شامل ہیں .گجرات سے یہ ایم ڈی ممبئی کیسے لائی جاتی ہے .گجرات میں جو ایم ڈی کی فیکٹری بے نقاب کی گئی ہے اس کی بھی جانچ جاری ہے اور اس کیمیکل فیکٹری کے خلاف بھی اے این سی اب کارروائی کرے گی۔ یہ کارروائی پولیس کمشنر وویک پھنسلکر کی ایما پر جوائنٹ پولیس کمشنر سہاس وارکے اور ڈی سی پی انٹی نارکوٹکس سیل دتہ نلاوڑے نے کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.