اورنگ آباد: مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد کا التمش گروپ پچھلے کئی سالوں سے خدمت کر رہا ہے۔ اس گروپ میں سیکڑوں نوجوان اپنی بے لوث خدمت انجام دیتے ہیں۔ یہ نوجوان اعلی تعلیم یافتہ ہے جو اپنے کام سے کچھ وقت نکال کر عازمین کی دن رات خدمت کرتے ہیں۔ یہ نوجوان عازمین حج کی روانگی اور واپسی کے وقت اپنی بے لوث خدمت مفت میں رضاکارانہ طور پر انجام دیتے ہیں۔
التمش گروپ کے ذمہ دار مظفر صدیق کا کہنا ہے کہ 2004 سے التمش گروپ اورنگ آباد سے جانے والےعازمین کے خدمت میں موجود ہے اورنگ آباد سے حاجیوں کی روانگی سے لیکر اورنگ آباد بعد میں حاجیوں کی واپسی تک عازمین کی خدمت کرتے ہے۔اس وقت عازمین حج کا سامان حج کیمپ میں وزن کے لئے آتا ہے۔ اس وقت التمش گروپ کے نوجوان گاڑیوں میں سے حاجیوں کے بڑے بیگ نکالتے ہیں اور ان کا وزن کرتے ہیں وزن کرنے کے بعد انہیں واپس ٹرک میں رکھا جاتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ٹرک کے ذریعے حاجیوں کے سامان کو ایئرپورٹ پر پہنچایا جاتا ہے۔ اسی دوران جامع مسجد کے کاشف العلوم حج کیمپ میں عازمین حج کی خدمت میں التمش گروپ کے نوجوان دن رات موجود رہتے ہیں۔اس وقت حاجیوں کا قافلہ حج کیمپ سے نکلتا ہے اس وقت نوجوان ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑ کر زنجیر بناتے ہیں اور حاجیوں کے لیے راستہ بناتے ہیں۔ حاجیوں کو بس میں بٹھاتے وقت راستے پر پر ٹریفک کی بھی مشکل ہوتی ہے ۔اس کو دیکھتے ہوئے نوجوان گاڑیوں کے ٹریفک پر بھی کنٹرول کرتے ہیں اور کچھ نوجوان پرکنگ میں کھڑے ہوتے ہیں جب حاجی ایئرپورٹ پر پہنچتا ہے تو ایئرپورٹ پر بھی التمش گروپ کے نوجوان حاجیوں کے بیگ لے کر ان کی رہنمائی کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Misbah Top Rank In NEET جالنہ کی مصباح کی نیٹ امتحان میں نمایاں کارکردگی
التمش گروپ کے ذمہ دار مظفر کا کہنا ہے کہ جس وقت حج سفر کے لئے تیاری کی جاتی ہے اسی وقت سے التمش گروپ کے نوجوانوں کی چھ سے سات میٹنگ کی جاتی ہیں اور نوجوانوں کو حاجیوں کی خدمت میں کی کس طرح سے کام کرنا ہے اور کون سا شخص کدھر کام کریگا اس کے اس پر بھی غور و خوص کیا جاتا ہے اور کام کرنے والے نوجوانوں کو ایک ائی کارڈ بھی دیئے جاتے ہیں تاکہ انہیں کسی بھی قسم کی پریشانی نہ ہو اور یہ نوجوان خدمۃ حجاج کمیٹی، پولیس افسران و ایئر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا کے ذمہ داروں کے ساتھ کام کرتے ہیں۔