اسمبلی انتخابات میں شیوسینا 126 اور بی جے پی اور دیگر اتحادی جماعتیں 144 سیٹوں پر انتخاب لڑیں گی۔
شیوسینا نائب وزیراعلی کے عہدے کے لیے راضی ہوگئی ہے۔
کئی دنوں سے شیوسینا اور بی جے پی میں نشستوں کو لے کر رشہ کشی جاری تھی۔ اور اتحاد ٹوٹنے کے آثار بھی نظر آ رہے تھے لیکن آج ان تمام قیاس آرئیوں کا دور تھم گیا اور اتحاد کا اعلان ہوگیا ہے لیکن یہ ساری خبریں ذرائع سے مل رہی ہیں۔ باضابطہ طور پر بی جے پی اور شیو سینا کی جانب سے اس کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق 29 ستمبر کو اتحاد کا باضابطہ اعلان ہونے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ مہاراشٹر میں 21 اکتوبر کو ووٹنگ ہوگی جبکہ 24 اکتوبر کو نتائج کا اعلان ہوگا۔