ETV Bharat / state

مہاراشٹر: مسلم نمائندہ کونسل کا اجلاس

ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں مسلم نمائندہ کونسل کے ذریعے آل مہاراشٹر اجلاس کا اہتمام کیا گیا جس میں کونسل کے اراکین نے شرکت کی۔

مہاراشٹر: مسلم نمائندہ کونسل کا اجلاس
author img

By

Published : Sep 16, 2019, 11:49 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 9:50 PM IST

پروگرام میں ملک کی کئی سرکردہ شخصیات اور علماکرام نے بھی شرکت کی۔

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سکریٹری مولانا عمرین محفوظ رحمانی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'این آر سی، ماب لنچنگ، یو اے پی اے اور نفرت کی سیاست سے ملک کو نقصان ہوگا۔ ملک میں جمہوری اقدار کا تحفظ صرف مسلمانوں کی ذمہ داری نہیں ہے بلکہ تمام لوگوں کو متحد ہو کر ملک کو بچانا ہوگا۔'

مہاراشٹر: مسلم نمائندہ کونسل کا اجلاس

اس موقعے پر علما کرام نے کہا کہ 'این آر سی اور ماب لنچنگ جیسے واقعات ملک کی سلامتی کے لیے خطرہ ثابت ہوسکتے ہیں۔ ساتھ ہی مسلمانوں کو اس بات کی تلقین کی گئی کہ اپنے تحفظ کے لیے دستوری حقوق کا استعمال کریں۔'

علما کرام نے ملک کی موجودہ صورتحال پر اپنی تشویش ظاہر کرتے ہوئے حکومت سے کہا گیا کہ 'اقلیتوں کے بنیادی حقوق صلب کرنے کی پالیسی سے وہ باز آجائے، ساتھ ہی مسلمانوں سے اپیل کی گئی کہ نکاح، طلاق اور وراثت کے معاملات میں دارالقضاء و شرعی پنچایتوں سے رجوع کریں، اجلاس میں کشمیر کی موجودہ صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا فوری کشمیر سے بندشوں کو ختم کیا جائے اور بنیادی حقوق کو بحال کیا جائے۔'

علما کا کہنا ہے کہ 'کشمیر اس ملک کا اٹوٹ حصہ ہے تو کشمیری غیر کیسے ہوگئے۔'

اس اجلاس میں تعلیم کے بھگوا کرن اور یو اے پی اے جیسے قانون کو دستوری روح کے خلاف قرار دیا گیا اور قانون کو دستوری بنیادی حقوق کے دائرے میں لانے پر زور دیا گیا۔

اکابرین ملت نے سپریم کورٹ میں جاری بابری مسجد قضیہ پر سپریم کورٹ سے انصاف کی امید ظاہر کی اور مسلمانوں کو تلقین کی گئی کہ ہر حال میں صراط مستقیم پر گامزن رہے، حالات بدلنے میں دیر نہیں لگتی، وقتی پریشانیوں سے دو چار ہونا مومن کی شان ہے۔

اجلاس میں اس بات کا بھی عزم کیا گیا کہ اس ملک کو مسلمانوں نے اپنے لہو سے سینچا ہے اور ملک کی سلامتی پر کسی بھی صورت میں حرف آنے نہیں دیں گے۔

Intro:SentBody:.Conclusion:.
Last Updated : Sep 30, 2019, 9:50 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.