مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں آل انڈیا علما بورڈ کی جانب سے ڈاکٹر امبیڈکر ریسرچ سینٹر میں ایک مشاورتی اجلاس کیا گیا۔
اس اجلاس میں شہر کے چنندہ نامور افراد نے شرکت کی اور اس موقع پر این آر سی کو لے کر مختلف تجاویزات پیش کی گئیں۔
علما بورڈ کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ جلسے جلوس اور مظاہروں کے علاوہ اپنی بات حکومت تک موثر انداز میں پہنچانے کا کام علما بورڈ کے ذمہ داران کریں گے۔
اس تعلق سے ریاستی اور مرکزی حکومت سے نمائندگی کی جائے گی اور ملک کے باشندوں کی آواز کو حکومت تک پہنچایا جائے گا۔