اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آبادمیں امید کلچرل فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک عظیم الشان کل ہند مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا جس میں مُلک کے مشہور شاعروں نے شرکت کی۔
مشاعرے کے ساتھ ساتھ ونڈے ماترم کلچرل ہال میں ایک تصویری نمائش کا اہتمام بھی کیا گیا، اس تصویری نمائش کے ذریعہ اورنگ آباد کے ادب تہذیب اور تاریخی آثار کو منظرعام پر لانے کی ایک چھوٹی سی کوشش کی گئی ہے۔یہ نمائش اس لحاظ سے بھی اہمیت کی حامل رہی کیونکہ اس تصویری نمائش میں ولی دکنی سے لیکر جاوید امان تک تمام نامور شاعروں کو سامنے لایا گیا۔
اورنگ آباد کے مشہور شاعروں کی تاریخ پیدائش اور تاریخ وفات بھی اس میں درج کی گئی۔اس کی وجہ سے سامعین کو شاعروں اور عمارتوں کے بارے میں تفصیلی جانکاری حاصل ہوئی۔ مشاعرے میں آنے والے سامعین اس نمائش سے زبردست متاثر ہوئے۔
اس مشاعرے کی خاص بات یہ ہے کہ اس موقع پر 16 ویں صدی سے لے کر عصر حاضر کے اور نگ آباد کے مشہور اردو شاعروں کی تصاویر اور ان کی شاعری کو آرٹ گیلری میں آویزاں کیا گیا تھا۔ ایک طرح سے شہر کے نوجوانوں کے لئے یہ سیلفی پوائنٹ بن گیا تھا۔ ان شہر کی پرانی تصاویر و شاعری کی نمائش کی تجویز ڈاکٹر سہیل ذکی الدین نے کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:Tipu Sultan Park Issue ممبئی کے ملاڈ میں واقع باغ سے ٹیپو سلطان کے نام کو ہٹانے کی ہدایت
اس تصویری نمایش کا مقصد یہ تھا کہ شہر کی نئی نسل کو اپنے شہر اورنگ آباد کی ادبی شخصیات ،تہذیب سے واقف کرانا ہے۔ ای ٹی وی بھارت کے نمائندے اسرار الدین چشتی نے اس نمائش کا جائزہ لیا اور شہر کے لوگوں سے اس نمائش کے بارے میں تاثرات جاننے کی کوشش کی ۔