مجلس اتحادالمسلمین کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی طبعیت ناساز ہونے کی وجہ سے ایم آئی ایم رہنما کا اورنگ آباد دورہ ملتوی کیا گیا۔
دوسری جانب بی جے پی کے ایک وفد نے پولیس کمشنر سے ملاقات کر کے اکبر الدین اویسی کے اورنگ آباد دورے پر پابندی کا مطالبہ کیا تھا۔
بی جے پی کا الزام ہے کہ ایم آئی ایم رہنما کی آمد اور متنازع بیان سے شہر کا امن خطرے میں پڑ سکتا ہے ۔
ایم آئی ایم کے رہنما کے دورے کی منسوخی کو سابق رکن اسمبلی وارث پٹھان کے متنازع بیان سے جوڑکر بھی دیکھا جارہا ہے ۔