اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن نے عوام سے شیر کے بچوں کے نام رکھنے کی تجویز مانگی تھی جس کے بعد تقریبا ڈھائی ہزار سے زائد لوگوں نے مختلف ناموں پر مہر لگایا تھا۔
اس دوران نام رکھنے کی تقریب میں نومنتخب رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل کو مدعو نہیں کیا گیا تھا۔
امتیاز جلیل کو دعوت نامہ نہ دیے جانے پر ایم آئی ایم کے کارکنان نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے سدھارت گارڈن میں کالی پٹی باندھ کر احتجاج کیا۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن شیوسینا اور بی جے پی کے خرچے پر نہیں بلکہ سرکاری خرچے پر چلتا ہے۔
ایم آئی ایم کے کونسلر ناصر صدیقی کا کہنا ہے کہ اورنگ آباد کے مختلف عہدوں پر فائز تمام لوگوں کا نام اس دعوت نامے میں درج کیا گیا ہے لیکن پروٹوکول کے لحاظ سے نومنتخب رکن پارلیمنٹ کا نام اس دعوت نامے میں ہونا چاہیے تھا جو کہ نہیں ہے۔