ETV Bharat / state

MP Syed Imtiaz Jaleel ہمت ہے تو پرکاش امبیڈکر پر معاملہ درج کریں

اورنگ آباد سے اے آئی ایم آئی ایم کے رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل نے کہاکہ مہاراشٹر میں اورنگ زیب کے اسٹیٹس یا پوسٹر لگانے کی وجہ سے کچھ علاقوں میں تشدد ہوا ہے اور کچھ معمولی واقعات رونما ہوئے ہیں۔ امراوتی اجلاس میں اورنگ زیب سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا گیا جسے پولیس نے بھی تسلیم کرلیا تھا تاہم وزیر داخلہ کے دباؤ کی وجہ سے اس معاملہ میں کچھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

ہمت ہے تو پرکاش امبیڈکر پر معاملہ درج کریں

author img

By

Published : Jun 27, 2023, 3:51 PM IST

ہمت ہے تو پرکاش امبیڈکر پر معاملہ درج کریں

اورنگ آباد:رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل نے ریاستی حکومت پر بھی الزام لگایا کہ اگر پر کاش امبیڈ کر اورنگ زیب کی قبر پر جائیں تو ٹھیک ہے، لیکن امتیاز جلیل زیارت کریں تو انہیں غدار کہا جاتا ہے۔ ایم آئی ایم کے صدر اسدالدین اویسی نے امراوتی میں ایک جلسہ عام کا انعقاد کیا۔ اس وقت کچھ نوجوانوں پر اورنگ زیب کے نام پر نعرے لگانے کا الزام ہے۔ پولیس نے متعلقہ کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا دریں اثناء پر کاش امبیڈ کرنے دعوی کیا کہ ان کے اور نگ زیب کے مقبرے پر جانے سے ریاست میں فسادات رک گئے ان خیالات کا اظہار امتیاز جلیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ اورنگ زیب کے نام پر ریاست میں کہیں بھی بڑا فساد نہیں ہوا کچھ چھوٹی چھوٹی باتیں ہوئیں تو بی جے پی اور وزیر داخلہ جو پرکاش امبیڈ کر کے اورنگ زیب کے مقبرے پر جانے پر بھی خاموش رہے، جواب دیں جبکہ امراوتی جلسے میں اورنگ زیب کی تعریف کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی گئی، وزیر داخلہ نے کچھ لڑکوں پر الزامات لگائے تو کیا امبیڈ کر آپ کا باپ ہیں؟ ان کیلئے قانون الگ کیوں؟ کیا فڑنویس ان خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہمت دکھا ئیں گے؟ اس طرح کا سوال امتیاز جلیل نے کیا۔

یہ بھی پڑھیں:Slogans in Support of Aurangzeb اویسی کی ریلی میں اورنگزیب کی حمایت میں نعرے بازی، سیاست تیز

انہوں نے کہا کہ یہ حکومت بھڑے گرو جی جیسے مسلسل تنازعات پر بھی خاموش ہے کیا ہوتا اگر امتیاز جلیل یہ کہتے کہ 15 اگست ملک کی آزادی کا دن نہیں، تقسیم کا یوم سیاہ ہے اس ملک میں قانون سب کے لیے یکساں نہیں ہے امتیاز نے یہ بھی تنقید کی کہ یہاں صرف شک کی بنیاد پر لوگوں کو مارا جاتا ہے اور وزیر اعظم امریکہ جا کر سفید جھوٹ بولتے ہیں کہ ہمارے ملک میں کوئی بھید بھاؤ نہیں ہے لیکن مسلمانوں کے ساتھ اس ملک میں بھید بھاؤ ہو رہا ہے یہی وجہ ہے کہ مہاراشٹر میں کچھ ہی دنوں میں دو مابلنچنگ ہوئی ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.