انہوں نے مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات میں ایم آئی ایم سے اتحاد نہ کیے جانے کے لیے کانگریس سمیت حزب اختلاف کو ذمہ دار قراردیا ہے۔
جنوبی ممبئی کے بلواس ہوٹل میں منعقد ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسدالدین اویسی نے اس منطق کا ذکرکیا کہ 'ہمیشہ اپوزیش کے درمیان سمجھوتہ نہ ہونے پر ایم آئی ایم سے سوال کیوں کیا جاتا ہے۔ اس تعلق سے ذرائع ابلاغ کو چاہیے کہ دوسری پارٹیوں سے بھی وضاحت طلب کریں۔'
اویسی نے واضح کیا کہ 'ونچت اگھاڑی سے سمجھوتہ نہ ہونا، دراصل نشستوں کی تقسیم پر تال میل نہیں ہوسکا ہے۔'
اس سوال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'ایم آئی ایم کو بی جے پی کی بی ٹیم کہنے والوں کو پتہ ہونا چاہیے کہ ہم خود ’اے ٹیم‘ کے زمرے میں آتے ہیں۔'
انہوں نے مزید کہا کہ 'مہاراشٹر ہی نہیں بلکہ ملک میں سیاست کی ایک مضبوط آواز کی ضرورت ہے، یہی وجہ ہے کہ ہم نے سماج کے کمزور اور دبے کچلے طبقے کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔'